سہ ملکی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ کے لیے سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ انگلش ٹیم میں جیمی اوورٹن کی جگہ سونی بیکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
انگلینڈ سیریز میں پہلی فتح کی تلاش میں ہے۔ واضح رہے کہ یہ میچ محض ایک رسمی کارروائی کے طور پر کھیلا جائے گا کیونکہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی فائنل میں رسائی حاصل کرچکے ہیں۔
سری لنکا نے اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف 430 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا جو ون ڈے کی تاریخ کا کامیابی سے حاصل کیا جانے والا دوسرا بڑا ہدف ہے۔






















Comments