BR100 Increased By (0.87%)
BR30 Increased By (0.97%)
KSE100 Increased By (0.63%)
KSE30 Increased By (0.64%)
BAFL 56.35 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
BIPL 23.50 Increased By ▲ 0.19 (0.82%)
BOP 27.63 Increased By ▲ 0.12 (0.44%)
CNERGY 12.83 Increased By ▲ 0.11 (0.86%)
DFML 15.80 Decreased By ▼ -0.08 (-0.5%)
DGKC 182.78 Decreased By ▼ -0.52 (-0.28%)
FABL 91.00 Increased By ▲ 0.30 (0.33%)
FCCL 52.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.23%)
FFL 12.98 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
GGL 19.65 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 284.70 Increased By ▲ 0.08 (0.03%)
HUBC 188.99 Increased By ▲ 0.37 (0.2%)
HUMNL 8.10 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
KEL 5.76 Decreased By ▼ -0.04 (-0.69%)
LOTCHEM 23.00 Increased By ▲ 0.07 (0.31%)
MLCF 90.41 No Change ▼ 0.00 (0%)
OGDC 302.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.07%)
PAEL 32.80 Increased By ▲ 0.05 (0.15%)
PIBTL 13.08 Decreased By ▼ -0.13 (-0.98%)
PIOC 232.14 Decreased By ▼ -1.36 (-0.58%)
PPL 214.97 Decreased By ▼ -0.30 (-0.14%)
PRL 95.60 Decreased By ▼ -0.49 (-0.51%)
SNGP 89.71 Decreased By ▼ -0.49 (-0.54%)
SSGC 22.69 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 6.67 Decreased By ▼ -0.04 (-0.6%)
TPLP 11.96 Increased By ▲ 0.44 (3.82%)
TRG 53.35 Decreased By ▼ -1.36 (-2.49%)
UNITY 7.64 Decreased By ▼ -0.08 (-1.04%)
WTL 0.95 Decreased By ▼ -0.01 (-1.04%)

فوڈ پانڈا نے فوڈ انٹرپرینیورز کیلئے کاروبار شروع کرنے کی رکاوٹیں کم کرنے، ریسٹورنٹس کو نئی مارکیٹوں تک وسعت دینے اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کلاؤڈ کچنز کے کردار کو اجاگر کیا ہے۔

فوڈ ڈلیوری اور کوئیک کامرس پلیٹ فارم فوڈ پانڈا نے صحافیوں اور میڈیا نمائندوں کے ایک وفد کو اپنے کلاؤڈ کچنز کا دورہ کرایا جہاں انہیں آرڈرز کی پروسیسنگ، انونٹری کے انتظام، کھانے کی تیاری، پیکنگ اور رائیڈرز کو آرڈرز کی ترسیل کیلئے روانہ کرنے سمیت مختلف مراحل کا عملی مشاہدہ کرایا گیا۔

دورے کے دوران خوراک کی حفاظت کے اقدامات، کچن میں صفائی کے اصولوں کے مطابق ترتیب، درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے والے نظام اور رائیڈرز کیلئے آرڈرز وصول کرنے کے طریقۂ کار کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ان اقدامات کا مقصد آرڈرز کی ترسیل کو مؤثر بنانا اور صارفین تک یکساں معیار کی خدمات پہنچانا ہے۔

فوڈ پانڈا پاکستان کے ہیڈ آف کچن معین قریشی نے دورے پر آئے صحافیوں کو بتایا کہ کلاؤڈ کچنز ملک کے شہری علاقوں میں خوراک کے کاروبار کا ایک اہم حصہ بنتے جارہے ہیں۔ ان کے ذریعے چھوٹے کاروباروں کو فروغ مل رہا ہے، مقامی باورچیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور صارفین کو کھانے پینے کی اشیا تک بہتر رسائی حاصل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کا مقصد کھانے کی تیاری میں جدت اور عملیاتی کارکردگی کو یکجا کرکے خوراک کے ایک جامع نظام کو فروغ دینا ہے، جس سے مختلف طبقات کو فائدہ پہنچ سکے۔

کلاؤڈ کچنز ایسی سہولیات فراہم کرتے ہیں جہاں ضروری آلات اور انتظامات پہلے سے موجود ہوتے ہیں۔ اس کے ذریعے معروف ریسٹورنٹ برانڈز، نئے فوڈ بزنسز اور گھروں سے کھانے تیار کرنے والے باورچی روایتی ریسٹورنٹس قائم کرنے پر بھاری سرمایہ کاری کیے بغیر نئی آبادیوں اور علاقوں تک اپنی رسائی بڑھا سکتے ہیں۔

Comments

200 حروف