BR100 Increased By (0.23%)
BR30 Increased By (0.16%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.15%)
BAFL 60.54 Increased By ▲ 0.77 (1.29%)
BIPL 24.25 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 31.23 Decreased By ▼ -0.16 (-0.51%)
CNERGY 11.71 Decreased By ▼ -0.02 (-0.17%)
DFML 15.66 Decreased By ▼ -0.03 (-0.19%)
DGKC 202.01 Decreased By ▼ -2.06 (-1.01%)
FABL 95.85 Decreased By ▼ -0.17 (-0.18%)
FCCL 60.64 Decreased By ▼ -1.07 (-1.73%)
FFL 14.77 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.89 Increased By ▲ 0.21 (1.07%)
HBL 308.22 Decreased By ▼ -1.21 (-0.39%)
HUBC 207.02 Increased By ▲ 2.82 (1.38%)
HUMNL 8.39 Decreased By ▼ -0.33 (-3.78%)
KEL 6.34 Increased By ▲ 0.02 (0.32%)
LOTCHEM 24.72 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
MLCF 104.90 Increased By ▲ 0.97 (0.93%)
OGDC 316.21 Increased By ▲ 0.34 (0.11%)
PAEL 35.56 Decreased By ▼ -0.02 (-0.06%)
PIBTL 14.00 Increased By ▲ 0.34 (2.49%)
PIOC 273.53 Increased By ▲ 2.41 (0.89%)
PPL 227.23 Increased By ▲ 1.16 (0.51%)
PRL 80.87 Increased By ▲ 0.59 (0.73%)
SNGP 94.54 Increased By ▲ 0.59 (0.63%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
TELE 7.48 Decreased By ▼ -0.07 (-0.93%)
TPLP 12.92 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 53.35 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 9.33 Increased By ▲ 0.94 (11.2%)
WTL 1.38 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار سے قبل سونا ماہانہ کمی کی جانب گامزن

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت معمولی تبدیلی کے ساتھ 4,180.30 ڈالر فی اونس رہی
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمتیں بدھ کو مستحکم رہیں، تاہم بلند شرح سود کی توقعات کے باعث رواں ماہ مجموعی طور پر کمی کی جانب گامزن رہیں، جبکہ سرمایہ کار امریکی افراطِ زر کے اعداد و شمار کے منتظر رہے تاکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی آئندہ پالیسی کے حوالے سے اشارے مل سکیں۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت معمولی تبدیلی کے ساتھ 4,180.30 ڈالر فی اونس رہی، تاہم رواں ماہ اب تک اس کی قیمت میں 6 فیصد کمی ہوچکی ہے۔ امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت 0.8 فیصد اضافے سے 4,212.70 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

ڈالر بھی رواں ماہ اضافے کی جانب گامزن تھا، جس کے باعث ڈالر میں قیمت رکھنے والی دھاتیں دیگر کرنسیوں کے حامل افراد کے لیے زیادہ مہنگی ہوگئیں۔

امریکی پرسنل کنزیومپشن ایکسپینڈیچرز (پی سی ای) پرائس انڈیکس کے اعداد و شمار 1230 جی ایم ٹی پر جاری کیے جانے ہیں۔

کریٹیکل میٹلز کے چیف ایگزیکٹو ٹونی سیج نے کہا کہ پی سی ای کے اعداد و شمار کا اجرا سونے کے لیے ایک اہم امتحان ہوگا کیونکہ اس سے امریکی مانیٹری پالیسی، ٹریژری ییلڈز اور ڈالر کی سمت سے متعلق توقعات متاثر ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اعداد و شمار توقع سے کم رہتے ہیں تو اس سے سونے کو ممکنہ طور پر سہارا ملے گا اور قیمت کے دوبارہ 4,200 سے 4,300 ڈالر کی حد میں آنے کی راہ ہموار ہوگی، جبکہ توقع سے زیادہ بلند اعداد و شمار ییلڈز اور ڈالر کو اوپر لے جاسکتے ہیں، جس سے سونے پر دوبارہ دباؤ پڑے گا اور 4,100 ڈالر کی سطح کا امتحان ہوسکتا ہے۔

عام طور پر بلند شرح سود سونے کی کشش کم کردیتی ہے کیونکہ اس دھات سے کوئی منافع یا ییلڈ حاصل نہیں ہوتی۔

اسپاٹ سلور کی قیمت 0.6 فیصد کمی سے 61.07 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.2 فیصد کمی سے 1,703.19 ڈالر جبکہ پیلاڈیم 0.2 فیصد کمی سے 1,220.61 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Comments

200 حروف