BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

اسٹاک ایکسچینج نے ایس ای کو 1.92 ارب روپے کے آئی پی او کی اجازت دے دی

  • رقم ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے اور اپنی پروسیسنگ و برآمدی صلاحیتوں میں توسیع کے لیے استعمال کی جائے گی
شائع اپ ڈیٹ

ایس ای فروٹس اینڈ ویجیٹیبلز لمیٹڈ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے آئی پی او کی منظوری مل گئی ہے جس کے تحت کمپنی 1.2 ارب سے 1.92 ارب روپے تک سرمایہ حاصل کرے گی۔ یہ رقم ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے اور اپنی پروسیسنگ و برآمدی صلاحیتوں میں توسیع کے لیے استعمال کی جائے گی۔

کمپنی 3 کروڑ عام حصص پیش کرے گی جو آئی پی او کے بعد ادا شدہ سرمایہ کا 32.01 فیصد ہوں گے۔حصص کی فلور قیمت 40 روپے فی شیئر مقرر کی گئی ہے جبکہ بک بلڈنگ کے ذریعے یہ قیمت زیادہ سے زیادہ 64 روپے تک جا سکتی ہے۔

آئی پی او میں 75 فیصد شئیرز بک بلڈنگ جبکہ 25 فیصد عام عوام کے لیے مختص ہوں گے۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز اور گروتھ سیکیورٹیز اس آئی پی او کے لیڈ منیجرز ہیں۔

دوسری جانب سرگودھا میں قائم ایس سی فروٹس اینڈ ویجیٹیبلز 1998 سے کینو، آم اور آلو برآمد کر رہی ہے اور اس کی مصنوعات مشرق وسطیٰ،، جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کی منڈیوں میں پہنچتی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی پی او سے حاصل ہونے والی رقم میں سے تقریباً 940.2 ملین روپے ورکنگ کیپیٹل، 153.8 ملین روپے کولڈ چین و پروسیسنگ کی توسیع جبکہ باقی رقم بین الاقوامی دفاتر، ٹیکنالوجی اور سولر انرجی پر خرچ کی جائے گی۔

مالی سال 2026 میں کمپنی کی خالص آمدنی 2.133 ارب روپے رہی، جو سالانہ بنیاد پر 24 فیصد زیادہ ہے جبکہ بعد از ٹیکس منافع 303.8 ملین روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ کمپنی مالی سال 2024 سے قرض سے پاک ہے۔

Comments

200 حروف