BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

انفارمیشن سیکیورٹی فریم ورک 2026، وزارت آئی ٹی کو عملدرآمد کی واضح مدت مقرر کرنے کی ہدایت

  • کابینہ نے پی آئی ایس ایف 2026 پر غور کے دوران یہ ہدایات جاری کیں
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی کابینہ نے پاکستان انفارمیشن سیکیورٹی فریم ورک (پی آئی ایس ایف) 2026 کی منظوری دیتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کو ہدایت کی ہے کہ فریم ورک میں عملدرآمد کی واضح مدت مقرر کی جائے اور آزاد تھرڈ پارٹی آڈٹ کی شق بھی شامل کی جائے۔

باخبر ذرائع کے مطابق کابینہ نے پی آئی ایس ایف 2026 پر غور کے دوران یہ ہدایات جاری کیں۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے کابینہ کو بتایا کہ سرکاری امور کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹلائزیشن، ای گورننس اقدامات میں توسیع اور سرکاری نظاموں کے باہمی رابطوں میں اضافے کے باعث سائبر خطرات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت کے مطابق سرکاری ادارے خدمات کی فراہمی، مالیاتی امور، شہریوں کے ڈیٹا کے انتظام اور اداروں کے درمیان رابطے کے لیے انفارمیشن سسٹمز پر زیادہ انحصار کر رہے ہیں، جبکہ ادارہ جاتی صلاحیت میں فرق اور یکساں سیکیورٹی فریم ورک کی عدم موجودگی کے باعث سرکاری شعبے میں معلوماتی سیکیورٹی کے طریقہ کار یکساں نہیں رہے۔

وزارت نے بتایا کہ پی آئی ایس ایف 2026 نیشنل سی ای آر ٹی نے متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی مشاورت سے سی ای آر ٹی رول 2023 کے تحت تیار کیا ہے۔ فریم ورک وفاقی و صوبائی وزارتوں، ڈویژنز، محکموں، خودمختار اداروں، سرکاری کمپنیوں، سی ای آر ٹیز اور نامزد اہم معلوماتی انفرااسٹرکچر کے لیے بنیادی معلوماتی سیکیورٹی کنٹرولز مقرر کرے گا۔

فریم ورک میں گورننس، اثاثوں اور خطرات کا انتظام، سیکیورٹی آگاہی و تربیت، سسٹم و کمیونیکیشن پروٹیکشن، شناخت و رسائی کا انتظام، ڈیٹا پروٹیکشن و پرائیویسی، سائبر واقعہ سے نمٹنے، فزیکل سیکیورٹی، ڈیٹا سینٹر و ہوسٹنگ سیکیورٹی، محفوظ سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، سپلائی چین سیکیورٹی، آڈٹ کنٹرولز اور اہم معلوماتی انفرااسٹرکچر کے تحفظ سمیت 13 بنیادی شعبے شامل ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ فریم ورک کے مسودے پر نومبر 2025 سے متعدد مراحل میں متعلقہ وزارتوں، صوبائی و شعبہ جاتی سی ای آر ٹیز، ماہرین تعلیم، صنعت اور انفارمیشن سیکیورٹی ماہرین سے مشاورت کی گئی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ فریم ورک کی منظوری سے سرکاری معلومات، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور شہریوں کے ڈیٹا کا تحفظ مضبوط ہوگا، سائبر حملوں سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھے گی اور ضروری سرکاری خدمات کے تسلسل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

تفصیلی غور کے بعد کابینہ نے پی آئی ایس ایف 2026 کی منظوری دے دی، تاہم واضح عملدرآمد ٹائم لائن اور آزاد تھرڈ پارٹی آڈٹ کی شمولیت کو لازمی قرار دیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف