ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.50 روپے پر بند
انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.50 روپے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ جمعرات کومقامی کرنسی 277.51 روپے پر بند ہوئی تھی۔
ادھر جمعہ کو امریکی ڈالر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ایک ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رہا۔
یورو اور برطانوی پاؤنڈ ڈالر کے مقابلے میں ایک ہفتے کی کم ترین سطح کے قریب دباؤ میں رہے جو بالترتیب 1.1652 ڈالر اور 1.3597 ڈالر پر رہے تاہم دونوں کرنسیاں مسلسل دوسرے ماہانہ اضافے کی جانب گامزن رہیں۔
ین کی قدر میں معمولی تبدیلی ہوئی اور یہ 159.34 فی ڈالر پر رہی۔ مارکیٹ میں مداخلت کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کچھ تیزی ختم ہونے کے باوجود ین رواں ماہ 1.3 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہے۔
ڈالر انڈیکس ایشیائی کاروبار کے ابتدائی اوقات میں معمولی تبدیلی کے ساتھ 99.13 پر رہا۔
























Comments