BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

  • پیپلز پارٹی کے امیدوار مختار عباسی کو شکست، 14 ووٹ حاصل کرسکے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی نے جمعہ کو آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق نے افتخار گیلانی سے حلف لیا۔

آج نیوز کے مطابق قائدِ ایوان کے انتخاب میں نومنتخب وزیر اعظم نے 30 جب کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار مختارعباسی نے 14 ووٹ حاصل کیے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے جمعے کو ہونے والے اجلاس میں ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔ مسلم لیگ (ن) نے وزارتِ عظمیٰ کے لیے بیرسٹر افتخار گیلانی جب کہ پیپلزپارٹی نے سردار مختار احمد خان عباسی کو اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔

انتخاب میں کامیابی کے لیے کسی بھی امیدوار کو 27 ووٹ درکار تھے۔ ووٹنگ کے بعد افتخار گیلانی مطلوبہ تعداد سے 3 ووٹ زیادہ حاصل کرکے آزاد جموں و کشمیر کے 17 ویں وزیرِاعظم منتخب ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کو اتحادیوں سمیت اسمبلی میں 32 ارکان کی حمایت حاصل ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے 14 ارکان ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مجموعی نشستوں کی تعداد 53 ہے، تاہم پونچھ اور سدھنوتی اضلاع کی سات نشستوں پر انتخابات نہ ہونے کے باعث اس وقت ایوان میں ارکان کی تعداد 46 ہے۔

جمعے کو ہونے والی ووٹنگ میں 44 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔ لیگی رکنِ اسمبلی شاہ غلام قادر ووٹ کاسٹ کرنے ایوان نہیں پہنچے جب کہ پیپلزپارٹی کے بازل علی نقوی نے بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

نئے وزیراعظم کے انتخاب سے متعلق تمام کارروائی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سیکریٹریٹ میں مکمل کی گئی۔

نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی پہلی مرتبہ 2011 میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ اس سے قبل آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے افتخار گیلانی کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا کریڈٹ پارٹی قائد نواز شریف اور کارکنوں کی کوششوں کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد جموں و کشمیر کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری، خوشحالی اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جمہوری عمل کا تسلسل خوش آئند ہے۔

Comments

200 حروف