BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

ڈسکوز کو سرکاری دفاتر میں اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا حکم

  • ملک بھر کی تمام ڈسکوز نے سرکاری عمارتوں میں موجود بجلی کے میٹروں کی تبدیلی کا عمل شروع کردیا
شائع اپ ڈیٹ

پاور ڈویژن کے سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ مدت کے اندر سرکاری دفاتر میں نصب بجلی کے میٹروں کو ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) میٹروں سے تبدیل کیا جائے۔

انہوں نے یہ ہدایات ایک اجلاس کے دوران جاری کیں جس میں تمام صوبائی اور وفاقی حکومت کی ملکیت والے بجلی کے کنکشنز پر ڈسکوز کی جانب سے اے ایم آئی میٹروں کی تنصیب پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر کی تمام ڈسکوز نے سرکاری عمارتوں میں موجود بجلی کے میٹروں کی تبدیلی کا عمل شروع کردیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد بجلی کے بلوں میں شفافیت یقینی بنانا اور سرکاری بجلی کے واجبات سے متعلق طویل عرصے سے جاری حسابات کے تصفیے کے مسائل حل کرنا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ستمبر 2026 کے اختتام تک سرکاری بجلی کے 90 فیصد کنکشنز کو اے ایم آئی میٹروں پر منتقل کردیا جائے گا۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے تمام ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو ہدایت کی کہ مقررہ مدت کے اندر سرکاری بجلی کے 100 فیصد میٹروں کو اے ایم آئی میٹروں سے تبدیل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے مقررہ ڈیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈسکوز کو ہدایت کی کہ جہاں ضرورت ہو وہاں میٹروں کی تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف