مارکٹس
بی وائی ڈی کی فروخت میں لگاتار تیسرے ماہ اضافہ
- گزشتہ ماہ مجموعی فروخت 21.8 فیصد اضافے سے 419,211 گاڑیاں رہیں
چینی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی کی عالمی فروخت میں جولائی کے دوران مسلسل تیسرے ماہ اضافہ ہوا جب کہ بیرونِ ملک مضبوط طلب نے اس کی مقامی مارکیٹ میں کمزور حالات کے اثرات کو زائل کرنے میں مدد دی۔
رائٹرز کی جانب سے ہفتے کے روز بی وائی ڈی کے سرکاری بیانات کی بنیاد پر کیے گئے حساب کے مطابق گزشتہ ماہ کل فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21.8 فیصد اضافے کے ساتھ 419,211 گاڑیاں رہی۔
جولائی کے دوران مسافر گاڑیوں اور پک اپس کی بین الاقوامی ترسیل سالامہ 124.3 فیصد اضافے کے ساتھ 179,841 یونٹس تک پہنچ گئی۔



























Comments