BR100 Decreased By (-1.44%)
BR30 Decreased By (-1.74%)
KSE100 Decreased By (-1.27%)
KSE30 Decreased By (-1.33%)
BAFL 58.05 Decreased By ▼ -0.58 (-0.99%)
BIPL 27.60 Decreased By ▼ -0.60 (-2.13%)
BOP 35.25 Decreased By ▼ -0.85 (-2.35%)
CNERGY 10.07 Increased By ▲ 0.38 (3.92%)
DFML 19.40 Decreased By ▼ -0.41 (-2.07%)
DGKC 217.34 Decreased By ▼ -7.15 (-3.18%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -1.53 (-1.51%)
FCCL 54.22 Decreased By ▼ -1.66 (-2.97%)
FFL 17.33 Decreased By ▼ -0.25 (-1.42%)
GGL 24.75 Decreased By ▼ -0.26 (-1.04%)
HBL 310.60 Decreased By ▼ -3.18 (-1.01%)
HUBC 223.50 Decreased By ▼ -3.55 (-1.56%)
HUMNL 11.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.43%)
KEL 7.94 Decreased By ▼ -0.16 (-1.98%)
LOTCHEM 31.74 Increased By ▲ 0.28 (0.89%)
MLCF 101.20 Decreased By ▼ -3.04 (-2.92%)
OGDC 331.97 Decreased By ▼ -2.16 (-0.65%)
PAEL 43.85 Decreased By ▼ -1.18 (-2.62%)
PIBTL 17.70 Decreased By ▼ -0.27 (-1.5%)
PIOC 269.75 Decreased By ▼ -2.84 (-1.04%)
PPL 231.85 Decreased By ▼ -4.70 (-1.99%)
PRL 42.78 Increased By ▲ 0.71 (1.69%)
SNGP 111.50 Decreased By ▼ -0.90 (-0.8%)
SSGC 30.50 Decreased By ▼ -0.33 (-1.07%)
TELE 9.29 Increased By ▲ 0.12 (1.31%)
TPLP 11.76 Decreased By ▼ -0.86 (-6.81%)
TRG 64.00 Decreased By ▼ -1.58 (-2.41%)
UNITY 10.05 Decreased By ▼ -0.21 (-2.05%)
WTL 1.29 Decreased By ▼ -0.03 (-2.27%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 278.02 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 278.02 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 278.05 روپے پر بند ہوئی تھی۔

دریں اثنا مشرق وسطیٰ میں دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی نے افراطِ زر کے خدشات کو ہوا دی اور عالمی مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات کو بڑھا دیا جس کے باعث ڈالر اپنے بیشتر حریف کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط ہو گیا۔

جاپانی کرنسی ین کے مقابلے میں ڈالر 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 162.075 ین پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب یورو 0.1 فیصد کمزور ہو کر 1.1397 ڈالر رہ گیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 0.2 فیصد گر کر 1.3374 ڈالر پر آ گیا۔

آسٹریلوی ڈالر 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 0.6928 امریکی ڈالر پر آ گیا جبکہ اس کے ہم منصب نیوزی لینڈ (کیوی) ڈالر کی قدر بھی 0.1 فیصد گھٹ کر 0.5757 امریکی ڈالر رہ گئی۔

سڈنی میں آئی جی مارکیٹ تجزیہ کار ٹونی سائکامور نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر شروع ہونے والی کشیدگی جو ہفتہ وار تعطیل کے دوران بھی جاری رہی، اس کے ردعمل میں ڈالر مضبوط ہوا جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اس کا بنیادی محرک رہا ہے۔

اس صورتحال نے دوبارہ یہ خدشات بڑھا دیے ہیں کہ اگر توانائی کی قیمتیں مزید بڑھتی ہیں تو دنیا بھر کے مرکزی بینک متوقع وقت سے پہلے شرحِ سود میں اضافہ کرنا شروع کرسکتے ہیں۔

امریکی ڈالر انڈیکس 0.1 فیصد بڑھ کر 101.13 پر پہنچ گیا جبکہ اس سے قبل یہ 8 جولائی کے بعد اپنی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا تھا۔

دوسری جانب کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں بٹ کوائن 2.1 فیصد کمی کے ساتھ 62,790.02 ڈالر پر آ گیا جبکہ ایتھر کی قیمت 2.3 فیصد گھٹ کر 1,779.01 ڈالر رہ گئی۔

Comments

200 حروف