BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

  • مقامی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں ایک پیسے کے اضافے سے 278.15 پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 1 پیسے کے اضافے کے ساتھ 278.15 پر بند ہوئی۔

منگل کو روپیہ 278.16 پر بند ہوا تھا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت مستحکم رہی کیونکہ سرمایہ کار امریکہ کے اہم نان فارم پے رولز (ملازمتوں کے) ڈیٹا کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس دوران گرین بیک (ڈالر) کے مقابلے میں جاپانی ین کی قدر 40 سال کی کم ترین سطح پر گرنے اور امریکی تعطیل سے قبل مارکیٹ میں سست کاروباری سرگرمیوں نے ٹریڈرز کو مانیٹری مداخلت کے حوالے سے ہائی الرٹ رکھا۔ ڈالر انڈیکس، جو ین اور یورو سمیت چھ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کی پیمائش کرتا ہے، 0.02 فیصد کمی کے ساتھ 101.38 پر آ گیا۔

رائٹرز کے سروے میں ماہرینِ معاشیات کے لگائے گئے اوسط تخمینے کے مطابق جمعرات کو سامنے آنے والے ڈیٹا سے توقع ہے کہ جون کے مہینے میں امریکی آجروں نے 110,000 ملازمتوں کا اضافہ کیا ہے، جبکہ بے روزگاری کی شرح 4.3 فیصد پر مستحکم رہی ہے۔

مزید برآں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو لگ بھگ 1 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد مسلسل تیسرے دن بھی قیمتیں گراوٹ کا شکار رہیں۔ برینٹ کروڈ کے فیوچرز 79 سینٹ یا 1.1 فیصد گر کر 70.78 ڈالر فی بیرل پر آ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) خام تیل کی قیمت 84 سینٹ یا 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 67.74 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ گزشتہ کاروباری سیشن میں بھی دونوں بینچ مارکس میں 1 فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی تھی۔

ہائی ٹونگ فیوچرز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ چونکہ بحری تجارتی راستے (اسٹریٹ) کھلے ہیں اور خام تیل کی سپلائی جاری ہے، اس لیے مارکیٹ میں تیل کی ضرورت سے زیادہ فراہمی کی توقعات بڑھ رہی ہیں اور مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کے مقابلے کے باعث قیمتیں نیچے آ رہی ہیں۔

Comments

200 حروف