BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

تصدیق کا پی ایس ایکس میں آئی پی او، جنوبی ایشیا کی کریڈٹ انفارمیشن صنعت میں پہلی مثال

  • توقع ہے کہ کمپنی اگست 2026 میں سرمایہ کاروں کو اپنے حصص فروخت کرے گی اور انہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عوامی خرید و فروخت کے لیے پیش کرے گی
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیرِ نگرانی کام کرنے والی کریڈٹ انفارمیشن اور تجزیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی تصدیق نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے ذریعے اپنے حصص فروخت کرے گی، یوں وہ جنوبی ایشیا کی پہلی کریڈٹ بیورو کمپنی بن جائے گی جس کے حصص پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہوں گے۔

حصص کے اجرا کے مشیر اور ایڈوائزر ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل نے بزنس ریکارڈر کو بتایا، ’’توقع ہے کہ کمپنی اگست 2026 میں سرمایہ کاروں کو اپنے حصص فروخت کرے گی اور انہیں پی ایس ایکس میں عوامی خرید و فروخت کے لیے پیش کرے گی۔‘‘

ٹاپ لائن کے مطابق یہ پیشکش پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی، کیونکہ اس کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ایک منفرد، ڈیٹا پر مبنی کاروبار میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گا، جو محدود مسابقت، بلند رکاوٹوں اور مضبوط ریگولیٹری معاونت والی مارکیٹ میں کام کر رہا ہے۔

ٹاپ لائن نے کہا، ’’تصدیق کو مالیاتی اداروں کے لیے لازمی کریڈٹ انفارمیشن بیورو تقاضوں، اپنے وسیع ملکیتی ڈیٹا بیس اور تجزیاتی خدمات کے بڑھتے ہوئے دائرۂ کار سے فائدہ حاصل ہے۔ کمپنی کا نظم و نسق ایک مضبوط بورڈ کے سپرد ہے جو اسٹیٹ بینک کے ’فٹ اینڈ پراپر‘ معیار پر پورا اترتا ہے، جبکہ اس کی قیادت ایک تجربہ کار انتظامی ٹیم کر رہی ہے۔‘‘

کمپنی کے پراسپیکٹس کے مطابق، تصدیق مجموعی طور پر 15 کروڑ حصص فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جن کی قیمت کم از کم 1.90 روپے فی حصص اور زیادہ سے زیادہ 3 روپے فی حصص مقرر کی گئی ہے۔ اندازوں کے مطابق کمپنی آئی پی او کے ذریعے 28 کروڑ 50 لاکھ روپے سے 45 کروڑ روپے تک ایکویٹی سرمایہ حاصل کر سکتی ہے۔ حتمی قیمت کا تعین ڈچ بڈنگ (بک بلڈنگ) کے عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔

حصص کے اجرا کے مشیر نے کہا، ’’اس پیشکش کی قیمت کے تعین کی آزادانہ توثیق بھی موجود ہے، کیونکہ آئی پی او سے قبل سرمایہ کار کم از کم قیمت یعنی 1.90 روپے فی حصص کے مقابلے میں تقریباً 24 فیصد اضافی قیمت پر حصص خریدنے کے لیے پہلے ہی آمادگی ظاہر کر چکے ہیں، جو کمپنی کی قدر اور ترقی کے امکانات پر ادارہ جاتی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

پراسپیکٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر حصص کم از کم قیمت 1.90 روپے فی حصص پر فروخت ہوتے ہیں تو حاصل ہونے والی 28 کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم آئی پی او کے بعد کمپنی کے توسیعی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ یہ سرمایہ تین شعبوں میں استعمال ہوگا: مصنوعات کی تیاری اور انجینیئرنگ، ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر اور معلوماتی تحفظ، اور مارکیٹنگ۔

پراسپیکٹس کے مطابق، ’’آئی پی او کی تکمیل کے بعد 18 سے 21 ماہ کے عرصے میں یہ رقوم مرحلہ وار استعمال کی جائیں گی۔‘‘

ٹاپ لائن کے مطابق، ’’کمپنی نے حالیہ برسوں میں آمدن اور منافع میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے، جس کی بنیاد اس کے کم اثاثہ جاتی لاگت والے کاروباری ماڈل میں موجود آپریشنل استعداد ہے۔‘‘

Comments

200 حروف