BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید بہتر

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 278.47 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 278.47 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 278.47 روپے پر بند ہوئی تھی۔

بین الاقوامی سطح پر منگل کو امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی کیونکہ مارکیٹوں نے مشرقِ وسطیٰ کے امن مذاکرات کے حوالے سے انتظار کرو اور دیکھو کی حکمتِ عملی اختیار کر رکھی ہے، اگرچہ لبنان نے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان محدود جنگ بندی کا اعلان کیا ہے تاہم وسیع تر جغرافیائی و سیاسی غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو تذبذب کا شکار کئے رکھا۔

سرمایہ کاروں نے ایران تنازع کے خاتمے کی جانب ہونے والی کسی بھی پیشرفت کا محتاط انداز میں جائزہ لیا جس کی وجہ اپریل کے آغاز میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کی نازک صورتحال ہے۔

ڈالر انڈیکس پیر کو لبنان کے اعلان کے بعد اپنے ابتدائی اضافے سے کچھ نیچے آگیا۔ اگرچہ یہ معاہدہ کسی حد تک کشیدگی میں کمی کا اشارہ دیتا ہے تاہم یہ ایک وسیع تر علاقائی تنازع کے پس منظر میں محدود ہی ہے جس نے آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی کو متاثر کیا ہے۔

ڈالر انڈیکس 99.17 پر مستحکم رہا جبکہ یورو 0.03 فیصد اضافے کے ساتھ 1.1634 ڈالر پر پہنچ گیا اور برطانوی پاؤنڈ (اسٹرلنگ) 0.07 فیصد اضافے سے 1.346 ڈالر کا ہو گیا۔

28 فروری کو شروع ہونے والے تنازع کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا جسے سیف ہیون کی مانگ اور توانائی سے پیدا ہونے والی مہنگائی سے امریکی معیشت کے نسبتاً کم متاثر ہونے کے باعث سہارا ملا تھا۔

تاہم تنازع کے مستقبل رخ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باعث ڈالر اب اپنے اس ابتدائی اضافے کا کچھ حصہ گنوا چکا ہے۔

Comments

200 حروف