BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

بھارت میں 2026 کے دوران مون سون کی بارشیں اوسط سے کم رہنے کی پیش گوئی

  • ایل نینو نامی موسمی اثر جلد تشکیل پانے کا امکان ہے، ایم روی چندرن
شائع اپ ڈیٹ

بھارت نے جمعہ کو کہا ہے کہ ایل نینو کے منفی اثرات کے باعث 2026 میں مون سون کی بارشیں گزشتہ تین سالوں میں پہلی بار اوسط سے کم رہنے کا امکان ہے جس سے زرعی پیداوار اور اقتصادی نمو کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں، خاص طور پر اس وقت جب ملک ایران کی جنگ سے پیدا ہونے والی مہنگائی سے نمٹ رہا ہے۔

تقریباً 4 ٹریلین ڈالر کی معیشت جو ایشیا کی تیسری بڑی معیشت ہے کے لیے مون سون بارشیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ یہ بارشیں زرعی زمینوں کو سیراب کرنے اور زیرِ زمین پانی کے ذخائر اور آبی ذخائر کو بھرنے کے لیے درکار تقریباً 70 فیصد پانی فراہم کرتی ہیں۔

وزارت ارتھ سائنسز کے سیکریٹری ایم روی چندرن نے کہا کہ اس سال مون سون کے طویل مدتی اوسط کے تقریباً 90 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایل نینو نامی موسمی اثر جلد تشکیل پانے کا امکان ہے جو جون سے ستمبر تک جاری رہنے والے چار ماہ کے مون سون سیزن میں بارشوں پر اثر انداز ہوگا۔ بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق نارمل بارش سے مراد وہ بارش ہے جو 50 سال کی اوسط 87 سینٹی میٹر (35 انچ) کے مقابلے میں 96 فیصد سے 104 فیصد کے درمیان ہو، جو اس چار ماہ کے سیزن کے لیے معیار سمجھا جاتا ہے۔

روی چندرن نے بتایا کہ جون میں اوسط سے کم بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جو طویل المدتی اوسط کے 92 فیصد سے بھی کم رہنے کا امکان ہے۔

ال نینو کا موسمیاتی اثر تب پیدا ہوتا ہے جب وسطی اور مشرقی بحرِ الکاہل میں سمندر کا درجہ حرارت معمول سے بڑھ جاتا ہے جو عام طور پر جنوب مشرقی ایشیا اور دنیا کے دیگر حصوں میں شدید گرمی اور خشک سالی کا باعث بنتا ہے۔ ماضی میں ال نینو کے بیشتر سالوں کے دوران بھارت میں اوسط سے کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑا جس نے فصلوں کو تباہ کر دیا اور ملک کو اناج کی برآمدات پر پابندیاں لگانے پر مجبور کیا۔

Comments

200 حروف