BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

این وڈیا: 200 ارب ڈالر کی سی پی یو مارکیٹ کی پیش گوئی میں چین بھی شامل ہے

  • این وڈیا کو امریکی حکومت کی جانب سے اپنے H200 چپس چین فروخت کرنے کے لیے لائسنس مل چکا ہے، تاہم چینی حکام کی منظوری تاحال نہیں ملی کیونکہ چین اپنی مقامی چپ ساز کمپنیوں کو فروغ دے رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

این وڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ 200 ارب ڈالر کی سی پی یو مارکیٹ سے متعلق ان کی پیش گوئی میں چین بھی شامل ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیکنالوجی کشیدگی کے باوجود این وڈیا چینی مارکیٹ میں طویل مدتی طلب کو اب بھی اہم سمجھتی ہے۔

سنٹرل پروسیسنگ یونٹس ( سی پی یوز) اس وقت توجہ کا مرکز بن چکے ہیں کیونکہ کمپنیاں اور کاروباری ادارے ”ایجنٹک اے آئی“ یعنی خودکار انداز میں کام انجام دینے والے مصنوعی ذہانت کے نظاموں کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اس رجحان نے صرف گرافکس پروسیسنگ یونٹس (سی پی یوز) تک محدود طلب کو وسیع کر دیا ہے، جو بڑے اے آئی ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

جینسن ہوانگ نے بدھ کے روز سرمایہ کاروں کو یقین دلانے کی کوشش کی تھی کہ دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی اپنے وسیع صارفین کی بنیاد اور نئی مصنوعات کی بدولت غیر معمولی ترقی کا سلسلہ برقرار رکھ سکتی ہے، اور اس کے فلیگ شپ اے آئی چپس کی فروخت ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے۔

بدھ کو ہونے والی آمدنی سے متعلق کانفرنس کال میں ہوانگ نے کہا تھا کہ این وڈیا کے نئے ”ویرا“ سنٹرل پروسیسرز کمپنی کو 200 ارب ڈالر کی نئی مارکیٹ تک رسائی دے رہے ہیں۔

ہفتے کے روز تائی پے پہنچنے پر صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ آیا اس پیش گوئی میں چین بھی شامل ہے، تو انہوں نے جواب دیا: ”میرا خیال ہے کہ ہاں۔“

اینوڈیا کو امریکی حکومت کی جانب سے اپنے H200 چپس چین فروخت کرنے کے لیے لائسنس مل چکا ہے، تاہم چینی حکام کی منظوری تاحال نہیں ملی کیونکہ چین اپنی مقامی چپ ساز کمپنیوں کو فروغ دے رہا ہے۔

اس ماہ بیجنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں بھی این وڈیا کو H200 چپس فروخت کرنے کے حوالے سے کوئی فوری پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ ہوانگ بھی امریکی وفد کے ہمراہ بیجنگ میں موجود تھے۔

رائٹرز نے گزشتہ ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ امریکا نے تقریباً 10 چینی کمپنیوں کو این وڈیا کے دوسرے طاقتور ترین اے آئی چپ H200 خریدنے کی اجازت دے دی ہے، تاہم اب تک ایک بھی کھیپ روانہ نہیں کی گئی۔

جینسن ہوانگ نے تائی پے کے سونگ شان ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”H200 چپ کو چین بھیجنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔ اگر ہم اس مارکیٹ کی ضروریات پوری کر سکیں تو یہ بہت اچھی بات ہوگی۔ چینی مارکیٹ نہایت اہم اور بہت بڑی ہے۔“

وہ اگلے ماہ ہونے والی کمپیوٹیکس ٹریڈ شو میں شرکت کے لیے تائی پے پہنچے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تائیوان میں قیام کے دوران وہ دنیا کی سب سے بڑی کنٹریکٹ چپ ساز کمپنی ٹی ایس ایم سی سے بھی ملاقات کریں گے، جو اے آئی کے فروغ میں استعمال ہونے والے جدید سیمی کنڈکٹرز تیار کرتی ہے۔

Comments

200 حروف