BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

ایران جنگ کے دوران بھارت میں ایندھن کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ

  • نئی دہلی میں پیٹرول کی قیمت 0.87 روپے اضافے کے بعد 99.51 بھارتی روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جو ایک امریکی سینٹ سے کچھ کم اضافہ بنتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کی سرکاری تیل ریٹیل کمپنیوں نے ہفتے کے روز رواں ماہ تیسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ڈیلرز کے مطابق کمپنیوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران جنگ کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہونے والے مالی نقصانات کی تلافی کے لیے کیا گیا ہے۔

نئی دہلی میں پیٹرول کی قیمت 0.87 روپے اضافے کے بعد 99.51 روپے فی لیٹر ہو جائے گی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 0.91 روپے اضافہ کر کے اسے 92.49 روپے فی لیٹر کر دیا جائے گا۔

بھارت، جو تیل کا دنیا کا تیسرا سب سے بڑا درآمدی و استعمال کنندہ ملک ہے، ان بڑی معیشتوں میں سے ایک تھا جس نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود کافی تاخیر سے ریٹیل قیمتوں میں رد و بدل کیا ہے۔

مجموعی طور پر ان تین اضافوں کے بعد ایندھن کی قیمتوں میں تقریباً 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا ہے۔ 15 مئی کو کیا گیا اضافہ گزشتہ چار برس میں پہلی مرتبہ تھا۔

کمپنیاں پمپ پر قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کر رہی ہیں، بالکل اسی طرز پر جیسے اپریل 2022 میں کیا گیا تھا، جب کچھ اہم ریاستوں، بشمول شمالی اتر پردیش میں انتخابات کے بعد ریٹیل قیمتیں بڑھائی گئی تھیں۔

حزبِ اختلاف کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت نے حالیہ ریاستی انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافے کو عارضی طور پر مؤخر رکھا تھا۔

تاہم ریفائنری ذرائع کے مطابق نقصانات کی تلافی کے لیے مزید قیمتوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔

بھارت پیٹرولیم (بی پی سی ایل) کے چیئرمین کے مطابق کمپنی کو موجودہ قیمتوں کے باوجود ڈیزل پر 25 سے 30 روپے فی لیٹر اور پیٹرول پر 10 سے 14 روپے فی لیٹر تک آمدنی کا نقصان ہو رہا ہے۔

بھارت کی وزارتِ تیل نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ریفائنریوں کو کسی قسم کی مالی معاونت فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

بھارت پیٹرولیم ( بی پی سی ایل )، انڈین آئل کارپوریشن اور ہندستان پیٹرولیم مل کر ملک بھر میں تقریباً ایک لاکھ تین ہزار پیٹرول پمپس کے نیٹ ورک کے 90 فیصد سے زائد حصے کو کنٹرول کرتے ہیں، اور عموماً ایندھن کی قیمتوں کا تعین بھی باہمی ہم آہنگی سے کرتے ہیں۔

Comments

200 حروف