BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس پر وقت کی پابندیاں ختم

  • اقدام کاروباری سرگرمیوں کو سہولت دینے اور شہریوں کو زیادہ آسانی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا، شرجیل انعام میمن
شائع اپ ڈیٹ

سندھ حکومت نے ہفتے کو ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے لیے رات کو جلد بند کرنے کی پابندی ختم کردی۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ہفتے کو اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ اقدام کاروباری سرگرمیوں کو سہولت دینے اور شہریوں کو زیادہ آسانی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ تاجر و صنعت کاروں کی تجاویز اور ان کی مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے

یہ فیصلہ معاشی ترقی، عوامی سہولت اور کاروباری برادری کی حمایت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 10 اپریل کو سندھ حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت صوبے بھر میں دکانوں، ریسٹورنٹس اور ویڈنگ ہالز کے اوقاتِ کار محدود کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے فوری طور پر نافذ کر دیا گیا تھا۔

سابقہ شیڈول کے مطابق ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ تمام اضلاع میں بازاروں، شاپنگ مالز اور دکانوں کو رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی حدود میں تاجروں کو رات 9 بجے تک کاروبار کرنے کی مہلت دی گئی تھی۔

اوقاتِ کار کی ان بندشوں کا اطلاق ہفتے کے تمام دن بشمول تعطیلات پر ہوتا تھا۔

مزید برآں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو صرف ڈنر کے اوقات یعنی شام 7 سے ساڑھے 11 بجے تک کسٹمرز کو سروس دینے کی اجازت تھی، تاہم ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اویے کی سہولت کو اس پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا تھا۔


Comments

200 حروف