BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

این بی پی کی ڈیجیٹل پیشرفت: موٹر وے پولیس کے لیے لائسنس فیس کی وصولی کا جدید راست کیو آر سسٹم متعارف

  • شراکت داری این بی پی کی سرکاری اداروں میں ڈیجیٹل پیمنٹ سلوشنز کی قیادت کو مزید مستحکم اور مستقبل میں وسیع تر تعاون کی راہ ہموار کرتی ہے
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) کے ساتھ شراکت داری کے تحت راست کیو آرپر مبنی لائسنسنگ فیس کلیکشن سلوشن کو آغاز کردیا جو نیشنل بینک کے پبلک سیکٹر ڈیجیٹائزیشن کے سفر میں ایک اور سنگ میل ہے۔

معاہدے کو ایک دستخط کی تقریب کے ذریعے باضابطہ شکل دی گئی جس کے تحت لائسنسنگ خدمات کی ادائیگیوں کو موقع پر ہی تیزرفتار، محفوظ اور مکمل طور پر کیش لیس بنانے کے لیے راست کیو آر کا استعمال کیا جائے گا۔ اس اقدام سے شہریوں کو سہولت جبکہ این ایچ ایم پی کی ریکوری اور شفافیت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

معاہدے پر ریجنل ہیڈ اسلام آباد این بی پی محمد ثاقب اور ایس پی/این ایچ ایم پی شہباز عالم نے دستخط کیے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں عمران گل، جی ایم اسلام آباد،این بی پی، عامر سہیل، ریلیائبلٹیز اسلام آباد، این بی پی، حسن وسیم، ڈی ٹی او/ڈی بی جی، اور اصغر علی یوسفزئی، ڈی آئی جی/این ایچ ایم پی سمیت این ایچ ایم پی کے سینئر عہدیداران موجود تھے۔

تقریب میں دونوں اداروں کی جانب سے ہم آہنگی، باہمی اعتماد اور ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

یہ شراکت داری این بی پی کی سرکاری اداروں میں ڈیجیٹل پیمنٹ سلوشنز کی قیادت کو مزید مستحکم بناتی ہے اور مستقبل میں وسیع تر تعاون کی راہ ہموار کرتی ہے، جس میں ایمپلائی بینکنگ، دیگر مالیاتی خدمات کی فراہمی اور ملک بھر میں ڈرائیونگ لائسنس فیس کی راست کیو آر پر مبنی وصولیوں کے دائرہ کار میں توسیع شامل ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف