ایچ بی ایل میں ٹیمینوس کور بینکنگ سسٹم کا باقاعدہ آغاز
- یہ ہائبرڈ کلاؤڈ سسٹم بینک کو نئی مصنوعات کی فوری لانچنگ، تیز رفتار پروسیسنگ اور ریئل ٹائم ڈیٹا اینالیٹکس میں مدد دے گا، پہلے مرحلے میں 200 شاخوں کے کھاتے نئے پلیٹ فارم پر منتقل
بینکنگ ٹیکنالوجی کے عالمی ادارے ’ٹیمینوس نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے معروف مالیاتی ادارے حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) نے اپنے جدید ترین ماڈرنائزیشن پروگرام کے تحت ٹیمینوس کور بینکنگ سسٹم کو کامیابی سے فعال کر دیا ہے۔
پہلے مرحلے میں روایتی اور اسلامی بینکنگ سمیت پاکستان کی 200 شاخوں کے کھاتوں کو نئے پلیٹ فارم پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مکمل نفاذ کے بعد یہ سسٹم بینک کے نیٹ ورک اور 4 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر محیط ہوگا، جس میں روزانہ تقریباً 2 کروڑ ٹرانزیکشنز پروسیس کی جا سکیں گی۔ سسٹمز لمیٹڈ کے تعاون سے نافذ کردہ یہ ہائبرڈ کلاؤڈ سسٹم بینک کو نئی مصنوعات کی فوری لانچنگ، تیز رفتار پروسیسنگ اور ریئل ٹائم ڈیٹا اینالیٹکس میں مدد دے گا۔
ایچ بی ایل کے صدر اور سی ای او محمد ناصر سلیم نے اسے بینک کی ٹیکنالوجی کی تبدیلی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جبکہ ٹیمینوس کے چیف ریونیو آفیسر ولیم مورونی نے کہا کہ اس جدید پلیٹ فارم سے ایچ بی ایل کروڑوں صارفین کو محفوظ اور موثر خدمات فراہم کر سکے گا۔


























Comments