BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، توانائی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

  • تمام شعبوں کو حالات بہتر ہونے تک ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری پر عمل جاری رکھنا چاہیے، اسحاق ڈار
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منگل کے روز ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری کے اقدامات کی نگرانی کے لیے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں حکومت کے لاگت کم کرنے کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بات ان کے دفتر نے ایک بیان میں بتائی ہے۔

متعلقہ دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نے کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل درآمد سے اطمینان کا اظہار کیا اور زور دیا کہ موجودہ چیلنجز کے پیش نظر تمام شعبوں کو حالات بہتر ہونے تک ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری پر عمل جاری رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے سامنے صرف وہی درخواستیں لائی جائیں جو کفایت شعاری کے اقدامات سے استثناء چاہتی ہوں اور حکومت کے اہم اور وقتی نوعیت کے کام کے لیے ضروری ہوں۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کی نگرانی کے لیے تیار کردہ ڈیش بورڈ بھی پیش کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ماحولیاتی تبدیلی، وزیر اعظم کے خصوصی معاون طارق باجوہ، کابینہ ڈویژن، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن، پیٹرولیم ڈویژن اور پلاننگ ڈویژن کے سیکرٹریز، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور متعلقہ وزارات کے دیگر سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

Comments

200 حروف