BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان تاجر برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھائیں، جرمن سفیر

پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سڑکیں اور بنیادی ڈھانچہ موجود، ٹیکسیشن اور ریگولیشن کے چیلنجز درپیش، اینا لیپل
شائع اپ ڈیٹ

جرمن کی سفیر اینا لیپل نے کہا ہے کہ پاکستان کو جرمن کیلئے برآمدات بڑھانے کیلئے جی ایس پی پلس کی وسیع رینج سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سڑکیں اور بنیادی ڈھانچہ موجود ہے مگر اِس کے ساتھ ٹیکسیشن اور ریگولیشن کے بھی چیلنجز درپیش ہیں۔

اینا لیپل نے جرمن ٹیکنالوجی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو اس سے ہر ممکن فائدہ اٹھانا چاہیے۔

جی ایس پی پلس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت صرف ٹیکسٹائل اور لیدر وغیرہ کی برآمد سے فائدہ اٹھا رہا ہے جبکہ اِس ڈیوٹی فری سہولت میں بہت سی دیگر غیر روایتی اشیاء بھی شامل ہیں جن سے فائدہ اٹھا کے وہ اپنی معیشت کو مزید بہتر بنا سکتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کیلئے جرمن کی امداد کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ٹیکسٹائل سمیت کئی دوسرے شعبوں میں بہتری کیلئے یورپین یونین کے فنڈ دستیاب ہیں جن سے پاکستان کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

سفیر نے بتایاکہ جرمنی GIZ کے ذریعے پاکستان میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے بھی بھرپور امداد کر رہا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اینا لیپل نے بتایا کہ اس وقت جرمنی میں 10 ہزار پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں،اس کے علاوہ پاکستانی لیبر بھی ووکیشنل ٹریننگ کیلئے جرمنی جاتی ہے مگر ان کو جرمن زبان ضرورآنی چاہیے۔

انہوں نے ویزا کے بارے میں بھی مختلف سوالوں کے جواب دیئے اور کہا کہ یہ ایک طریقہ کار کے تحت دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان جرمن مشترکہ چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ دونوں ملکوں کے نجی شعبوں کے درمیان معاملات کو براہ راست حل کیا جا سکے۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے پاک جرمن تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اُن کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف