BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
مارکٹس

جاز کیش کے سی ای او مرتضیٰ علی دی منی ایوارڈز کی جیوری کے رکن مقرر

  • 2025 میں منعقدہ پہلے منی ایوارڈز میں جاز کیش نے اپنی سروس ریڈی کیش کے لیے سلور ایوارڈ جیتا تھا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے صفِ اول کے ڈیجیٹل مالیاتی سروسز پلیٹ فارم اور ویون لمیٹڈ کے ذیلی ادارے جاز کیش کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مرتضیٰ علی کو منی 20/20 کی جانب سے دی منی ایوارڈز کی عالمی جیوری کا رکن مقرر کیا گیا جہاں وہ بینکنگ کے زمرے میں موصول ہونے والی نامزدگیوں کا جائزہ لیں گے۔

منی 20/20 کے زیرِ اہتمام دی منی ایوارڈز فن ٹیک کی دنیا کے معتبر ترین اعزازی پروگراموں میں سے ایک ہیں، جن کا مقصد بینکنگ، ادائیگیوں ، شراکت داریوں اور اسٹارٹ اپس کے شعبوں میں ہونے والی جدت طرازی کا اعتراف کرنا ہے۔ ایک آزاد عالمی جیوری ان نامزدگیوں کا جائزہ ایک شفاف اور کثیر المراحل عمل کے ذریعے لیتی ہے جس میں آن لائن تشخیص اور اکتوبر 2026 میں منی 20/20 امریکہ کے موقع پر ہونے والے براہِ راست مذاکرات شامل ہیں۔

2025 میں منعقدہ پہلے منی ایوارڈز میں جاز کیش نے اپنی سروس ریڈی کیش کے لیے سلور ایوارڈ جیتا تھا جس کا عنوان پاکستان میں قرضوں کے مستقبل کی تشکیل تھا۔ اب مرتضیٰ علی اس جیوری کا حصہ بن گئے ہیں جو نامزدگیوں کی اگلی نسل کا جائزہ لے گی اور وہ اس پروگرام کے آغاز سے اب تک اس عہدے پر خدمات انجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

جاز کیش کے سی ای او مرتضیٰ علی نے کہا کہ دی منی ایوارڈز مالیاتی جدت طرازی کو پرکھنے کا ایک کڑا معیار ہے۔ اس جیوری کا حصہ بننا، عالمی معیار طے کرنے والے اداروں سے سیکھنا اور پھر اس تجربے و بصیرت کو پاکستان لانا، درحقیقت وہی تبادلہ ہے جو ہماری مقامی مارکیٹ کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔

Comments

Comments are closed.