BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

انٹربینک مارکیٹ: ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید مضبوط

  • ڈالر کے مقابلے روپیہ 3 پیسے کے اضافے سے 279.02 پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کے اضافے سے 279.02 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کومقامی کرنسی 279.05 روپے پر بند ہوئی تھی۔

مزید برآں وسیع پیمانے پر ہونے والے نقصانات کے بعد جمعرات کو ابتدائی تجارت کے دوران ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا گیا۔

ڈالر انڈیکس 0.03 فیصد اضافے کے ساتھ 99.09 پر پہنچ گیا جبکہ یورو 0.07 فیصد کمی کے ساتھ 1.1654 ڈالر پر آگیا۔

ین کی قدر میں بھی گزشتہ روز ہونے والے اضافے میں کچھ کمی دیکھی گئی اور یہ ڈالر کے مقابلے میں 0.06 فیصد کمی کے ساتھ 158.7 فی ڈالر پر آگیا۔

برطانوی پاؤنڈ (اسٹرلنگ) کی قدر میں بھی 0.04 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 1.3387 ڈالر کی سطح پر رہا۔

گزشتہ روزمشرقِ وسطیٰ کے تنازع میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد امریکی ڈالر کی قدر گر کر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی۔

مزید برآں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں دو ہفتوں کی غیر یقینی جنگ بندی سے متعلق شکوک و شبہات نے یہ خدشات پیدا کردیے ہیں کہ اہم آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل بدستور محدود رہے گی۔

برینٹ کروڈ کے سودے 1.96 ڈالر یا 2.07 فیصد اضافے کے ساتھ 96.71 ڈالر فی بیرل پر دیکھے گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.60 ڈالر یا 2.75 فیصد اضافے کے ساتھ 97.01 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

Comments

Comments are closed.