BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

ایران سیز فائر غیر یقینی: یو اے ای اسٹاکس کی ابتدائی تیزی مندی میں بدل گئی

  • دبئی کا اہم شیئر انڈیکس 0.1 فیصد کمی کے ساتھ بند، ایمریٹس این بی ڈی کے حصص میں 3.2 فیصد کمی ریکارڈ
شائع اپ ڈیٹ

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے اسٹاکس جمعے کے روز مندی کے ساتھ بند ہوئے، بعد ازاں ابتدائی فوائد زائل ہوگئے۔ کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں میں وقفہ بڑھا دیا، جبکہ ایک ماہ سے جاری جنگ میں سیزفائر کے بارے میں غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو محتاط رکھا۔

واشنگٹن نے مشرقِ وسطیٰ میں ہزاروں فوجی تعینات کر دیے ہیں، اور ٹرمپ زمینی افواج کے استعمال پر غور کر رہے ہیں تاکہ ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز، خَرگ جزیرہ، پر قبضہ کیا جا سکے۔

ایران کے ایک اہلکار نے جمعرات کو رائٹرز کو بتایا کہ پاکستان کے ذریعے تہران تک پہنچایا گیا امریکی 15 نکاتی منصوبہ ”یکطرفہ اور غیر منصفانہ“ ہے۔

تاہم سرمایہ کاروں کو ٹرمپ کے اس فیصلے سے کچھ ریلیف ملا کہ انہوں نے سفارتکاری کے لیے وقت بڑھایا، اور ایرانی بجلی کے پلانٹس پر حملے کے لیے پہلے 48 گھنٹے کی اصل ڈیڈ لائن پانچ دن بعد موخر کرنے کے بعد، اپنا الٹی میٹم 10 روز کے لیے مزید بڑھا دیا ہے۔

دبئی کا مرکزی شیئر انڈیکس 0.1 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا، جبکہ سب سے بڑا قرض دہندہ ایمریٹس این بی ڈی کے حصص میں 3.2 فیصد کمی دیکھی گئی۔

ٹکمل کے مینجنگ ڈائریکٹر جوزف ڈاہریہ نے کہا ہے کہ یو اے ای کی ایکوئٹیز آج عمومی طور پر مستحکم رہیں، حالیہ بحالی کے بعد ایک وقفے کے ساتھ، کیونکہ سرمایہ کار علاقائی کشیدگی کے تناظر میں محتاط رہے۔ سفارتی پیش رفت کی امیدیں کچھ سہارا دے رہی ہیں، لیکن واضح کشیدگی میں کمی کے اشارے کے فقدان نے مارکیٹ کے رجحانات پر قابو رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی معاشی بنیادیں مضبوط ہیں۔ تیز اقتصادی رفتار، وافر لیکویڈیٹی اور مضبوط کارپوریٹس نے حالیہ اصلاح کے بعد نقصان کو محدود رکھنے میں مدد دی ہے۔

ابوظہبی میں انڈیکس 0.1 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا۔

فائنینشل ٹائمز کے مطابق یو اے ای نے امریکہ اور دیگر مغربی اتحادیوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے ایک کثیر القومی سمندری فورس میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔

تیل کی قیمتیں جمعہ کو بڑھیں، لیکن ٹرمپ کی جانب سے ایران کے توانائی کے مراکز پر حملے کے وقفے کے بڑھانے اور جنگ بندی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث یہ ہفتہ وار پہلی بار خسارے کی جانب گامزن ہیں۔

Comments

Comments are closed.