BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

  • انٹربینک میں ڈالر 279.22 روپے پربند ہوا
شائع اپ ڈیٹ

انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 279.22 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 279.25 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے پاور گرڈ پر بمباری کے فیصلے میں تاخیر کے بعد ہفتے کے ایک ہنگامہ خیز آغاز کے دوران منگل کو ڈالر کو بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں شدید مندی کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈالر انڈیکس، جو دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر کی پیمائش کرتا ہے، پیر کو دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر گرنے کے بعد 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 99.35 پر آ گیا۔ ابتدائی تجارت میں آسٹریلوی ڈالر 0.2 فیصد گر کر 0.6993 ڈالر پر آگیا، جو اپنی چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح سے نیچے آگیا ہے۔

دوسری جانب منگل کو سپلائی کے خدشات کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، کیونکہ ایران نے خلیج میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تردید کی ہے۔ یہ ایرانی مؤقف امریکی صدر کے اس بیان کے برعکس تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جلد ہی کوئی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

برینٹ فیوچرز 2.89 ڈالر یا 2.9 فیصد اضافے کے ساتھ 102.83 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) 2.49 ڈالر یا 2.8 فیصد اضافے کے ساتھ 90.62 ڈالر پر آگیا۔

واضح رہے کہ پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی تھی، جب صدر ٹرمپ نے ایران کے پاور پلانٹس پر حملوں میں پانچ دن کی تاخیر کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ گمنام ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت میں بڑے اتفاقِ رائے کے نکات سامنے آئے ہیں۔

Comments

Comments are closed.