ایرانی تیل پر پابندیاں ہٹانے سے سپلائی بندرگاہوں تک پہنچنے لگے گی، امریکی وزیر توانائی
- امریکہ جلد ایرانی تیل پر پابندیاں ہٹا سکتا ہے، کرس رائٹ
امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے جمعہ کو کہا ہے کہ سمندر میں ٹینکرز میں رکے ہوئے ایرانی تیل پر پابندیاں ہٹانے سے یہ سپلائی تین سے چار دن میں ایشیا پہنچنا شروع ہو جائے گی۔
جمعرات کو وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا تھا کہ امریکہ ممکنہ طور پر جلد ہی ایسے ایرانی تیل پر پابندیاں ہٹا سکتا ہے جو ٹینکرز میں رکا ہوا ہے، کیونکہ واشنگٹن آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو میں لانا چاہتا ہے۔
فوکس بزنس نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رائٹ نے کہا ہے کہ ”چند دنوں میں، یعنی تین سے چار دن کے اندر، یہ تیل بندرگاہوں تک پہنچنا شروع ہو جائے گا۔“


























Comments