BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت بحال، آپریشنز دوبارہ معمول پر آگئے، پی اے اے

  • سوشل میڈیا پر دھماکوں اور فضائی حدود کی بندش کی خبروں کے بعد پی اے اے کی وضاحت، مسافروں کو ایئرلائنز سے رابطے کی ہدایت
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعہ کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر پروازوں کا سلسلہ مختصر وقت کے لیے متاثر ہوا، تاہم اب صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔

پی اے اے نے ایک بیان میں کہا کہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کے شیڈول میں تھوڑے وقت کے لیے معمولی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ اب ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔

یہ پیش رفت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کے بعد سامنے آئی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور شہر کی فضائی حدود (ایئر اسپیس) کو بند کر دیا گیا ہے۔

تاہم، قبل ازیں جاری کیے گئے ایک بیان میں جو بعد میں حذف کر دیا گیا، پی اے اے نے کہا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعے کے روز پروازوں کے آپریشن میں مختصر وقتی خلل آیا تھا۔

پی اے اے نے کہا تھا کہ ”آپریشنل وجوہات کی بنا پر آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کے آپریشن میں مختصر وقتی معمولی ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔ اب ایئرپورٹ کی تمام پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں کی معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔“ یہ بیان بعد میں حذف کر دیا گیا۔

Comments

Comments are closed.