BR100 Decreased By (-0.53%)
BR30 Decreased By (-0.98%)
KSE100 Decreased By (-0.46%)
KSE30 Decreased By (-0.43%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 13.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.91%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.38 Decreased By ▼ -0.41 (-0.78%)
FFL 14.57 Decreased By ▼ -0.15 (-1.02%)
GGL 19.26 Decreased By ▼ -0.30 (-1.53%)
HBL 306.48 Increased By ▲ 0.38 (0.12%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.39 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
MLCF 91.80 Decreased By ▼ -1.36 (-1.46%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.73 (-0.55%)
PAEL 35.18 Decreased By ▼ -0.45 (-1.26%)
PIBTL 14.65 Decreased By ▼ -0.03 (-0.2%)
PIOC 240.89 Decreased By ▼ -2.32 (-0.95%)
PPL 222.72 Decreased By ▼ -4.19 (-1.85%)
PRL 91.39 Decreased By ▼ -1.63 (-1.75%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.35 Decreased By ▼ -0.46 (-1.93%)
TELE 7.70 Decreased By ▼ -0.10 (-1.28%)
TPLP 12.61 Decreased By ▼ -0.36 (-2.78%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)

عالمی مارکیٹ کے دباؤ کے باوجود وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

  • عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا، حکومت مشکل حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرے گی، وزیر اعظم ہاؤس
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام پر مالی بوجھ کم کرنے کی خاطر جمعہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پیش رفت ان قیاس آرائیوں کے درمیان سامنے آئی ہے کہ حکومت آج رات پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔ وزیراعظم آفس کے بیان میں وزیراعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا، حکومت ان مشکل حالات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گی۔

گزشتہ ہفتے حکومت نے عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول اور ڈیزیل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول 321.17 روپے اور ڈیزیل 335.86 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا تھا۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں یہ تیزی مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران کی وجہ سے آئی ہے، خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد صورتحال کشیدہ ہے۔ ایران نے جوابی کارروائی کے طور پر اسرائیل اور خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر حملے کیے اور آبنائے ہرمز سے جہازوں کی گزرگاہ بند کرنے کا اعلان کیا۔

اگرچہ جمعہ کو ایک بھارتی ٹینکر کے آبنائے ہرمز سے نکلنے اور امریکی اقدامات کے باعث قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی لیکن مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کی وجہ سے ہفتہ وار بنیادوں پر قیمتیں اضافے کی جانب گامزن ہیں۔

برینٹ کروڈ کے سودے 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 99.83 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل 1.4 فیصد کمی کے ساتھ 94.44 ڈالر فی بیرل پر آگیا، تاہم مجموعی طور پراس ہفتے قیمتوں میں بالترتیب 8 فیصد اور 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

Comments are closed.