BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

31 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کے ساتھ تیل اور گیس کے 11 نئے ایکسپلوریشن بلاک الاٹ

  • ان 11 بلاکس میں سے 8 بلوچستان میں، 2 سندھ میں اور ایک پنجاب میں واقع ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے جمعرات کو ملکی اور نجی شعبے کی سرکردہ فرموں کو 11 ساحلی تیل اور گیس کی تلاش کے بلاک سے نوازا ہے، جس سے آئندہ تین سال میں 31 ملین ڈالر (تقریباً 8.66 بلین روپے) کی کم از کم پرعزم سرمایہ کاری حاصل کی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ سماجی بہبود کے اقدامات کے لیے 276 ملین روپے سے زیادہ کا وعدہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران ان بلاکس کے لیے پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹس ( پی سی ایز) اور ایکسپلوریشن لائسنسز ( ای ایلز) پر دستخط کیے، جس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک بھی شریک ہوئے۔

ان 11 بلاکس میں سے آٹھ بلوچستان، دو سندھ اور ایک پنجاب میں واقع ہیں، جو اپ اسٹریم تلاش کو تیز کرنے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لیے نئے عزم کا مظہر ہیں۔

کامیاب جوائنٹ وینچر پارٹنرز میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( اوجی ڈی سی ایل)، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ ( پی پی ایل )، ماری انرجی لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ ( پی او ایل) اور پرائم گلوبل انرجی شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ان معاہدوں کو ملکی تیل و گیس کی تلاش کو فروغ دینے، نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور توانائی کے تحفظ کو بڑھانے کے لیے حکومت کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدے پاکستان کی اپ اسٹریم صلاحیت میں سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ حالیہ دریافتیں مزید ترقی اور پیداواری سرگرمیوں کے لیے راہ ہموار کریں گی۔

ماری انرجیز چھ بلاکس کو آپریٹ کرے گی، جن میں پدگ، چاغی، دالبندین، میرئی اور میرئی غربی شامل ہیں، جہاں کمپنی 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ رکھتی ہے، جبکہ احمد وال بلاک میں 60 فیصد حصے کے ساتھ او جی ڈی سی ایل (40 فیصد) کے شراکت دار کے طور پر قیادت کرے گی۔

او جی ڈی سی ایل تین بلاکس کو آپریٹ کرے گی، جن میں قلات شمالی شامل ہے جہاں اس کا 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ ہے۔ یہ نئینگ شریف بلاک میں 70 فیصد حصہ (پرائم 30 فیصد) اور خیُو-II بلاک میں 60 فیصد حصہ (ماری انرجیز 40 فیصد) کے ساتھ قیادت کرے گی۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ ( پی پی ایل ) قلات جنوبی بلاک کے لیے سب سے زیادہ بولی دہندہ کے طور پر ابھری اور 40 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کے ساتھ بلاک کو او جی ڈی سی ایل (30 فیصد) اور ماری انرجیز (30 فیصد) کے ساتھ آپریٹ کرے گی۔ پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ ( پی او ایل) نے جھرک بلاک 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کے ساتھ حاصل کیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ کمرشل ہائیڈروکاربن دریافت کی صورت میں، فیلڈ کی ترقی اور پیداوار کے لیے کروڑوں ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری متوقع ہے، جو متعلقہ علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گی اور اقتصادی سرگرمی کو فروغ دے گی۔

وفاقی وزیر نے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستحکم اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ ملکی توانائی کے وسائل کی پائیدار ترقی کو سہارا دیا جا سکے۔

Comments

200 حروف