BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں پہلا روزہ کل بروز جمعرات 19 فروری کو ہوگا

  • چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کا پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران باضابطہ اعلان
شائع اپ ڈیٹ

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے پاکستان میں رمضان المبارک 2026ء کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا، جس کے بعد پہلا روزہ جمعرات 19 فروری کو ہوگا۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول اپر دیر، صوابی، کوئٹہ، اسلام آباد، پشاور، کراچی اور دیگر شہروں سے چاند کی شرعی شہادتیں موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ان شہادتوں کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا یکم رمضان المبارک بروز جمعرات 19 فروری 2026ء کو ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت جیسے خلیجی ممالک میں ایک روز قبل چاند نظر آ چکا ہے اور وہاں بدھ کو پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب آذربائیجان، ترکیہ، ملائیشیا، انڈونیشیا اور جاپان سمیت کئی ممالک میں منگل کو چاند نظر نہیں آیا تھا۔

دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد مسلمان رمضان کے دوران طلوعِ فجر سے غروبِ آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں، جو عبادات، تزکیہ نفس اور صدقہ و خیرات کا مہینہ ہے۔ اسلامی کیلنڈر چاند کی رویت پر مبنی ہوتا ہے، اسی لیے یہ مہینہ ہر سال گریگورین کیلنڈر میں تبدیل ہوتا رہتا ہے اور 29 یا 30 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

Comments

Comments are closed.