BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

بی این پی انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان کے ساتھ مضبوط معاشی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہاں

  • پاکستانی قیادت کی طرف سے مبارکباد پر شکریہ؛ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم
شائع اپ ڈیٹ

بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے ہفتے کے روز پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تعمیری تعلقات مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور اپنی انتخابی جیت کے بعد صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے موصول ہونے والی مبارکباد کے پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بی این پی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ” بنگلہ دیش اور پاکستان کا تاریخی رشتہ چیلنجز اور تعاون دونوں سے عبارت رہا ہے، تاہم ہمارے عوام نے مکالمے، احترام اور علاقائی روابط کی قدر برقرار رکھی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آنے والے سالوں میں ہمارے دونوں ممالک تعمیری تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے، اقتصادی اور عوامی روابط کو فروغ دیں گے اور جنوبی ایشیا کے لیے زیادہ پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے مشترکہ کام کریں گے۔“

بی این پی نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش دو طرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت کا اعتراف کرتا ہے اور پاکستان کے ساتھ باہمی احترام، خودمختار مساوات اور تعمیری مکالمے کی بنیاد پر مستقبل پر مرکوز تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

اس نے کہا کہ ” ہم ایسے عملی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے منتظر ہیں جو جنوبی ایشیا میں علاقائی امن، استحکام اور مشترکہ ترقی میں حصہ ڈالیں۔“

صدر آصف زرداری نے بی این پی کی شاندار کامیابی پر طارق رحمن کو مبارکباد دی اور بنگلہ دیش کے عوام کو ان کے کامیاب اور پرامن انتخابات پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایکس ہینڈل پر وزیراعظم شہباز نے بنگلہ دیش کے عوام کو انتخابات کی کامیاب اور پرامن انعقاد پر بھی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کی نئی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون کے منتظر ہیں تاکہ تاریخی، بھائی چارے پر مبنی کثیرالجہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے اور جنوبی ایشیا اور دیگر خطوں میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.