کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 86 ڈالر کی کمی سے 4972 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 86 ڈالر کی کمی سے 4972 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 373 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 501 روپے کی کمی سے 8 ہزار 324 روپے ہوگئی۔
























Comments