BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

امریکی ییلڈز میں کمی، سونا اور چاندی مہنگے ہوگئے

  • اسپاٹ گولڈ 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 5,038.73 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں بدھ کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کی بڑی وجہ امریکی ٹریژری بانڈز کی شرح منافع میں کمی اور دسمبر کے ریٹیل سیلز کے اعداد و شمار میں غیر متوقع جمود تھا۔ معاشی اعداد و شمار نے اشارہ دیا ہے کہ امریکی معیشت سست روی کا شکار ہو سکتی ہے، جس سے فیڈرل ریزرو کو آئندہ شرح سود میں کمی کی گنجائش مل سکتی ہے۔

اسپاٹ گولڈ 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 5,038.73 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، جبکہ اپریل ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.6 فیصد بڑھ کر 5,060.60 ڈالر فی اونس ہو گئے۔ اسپاٹ سلور میں 1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 81.49 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہونے لگا، حالانکہ گزشتہ سیشن میں اس کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

منگل کو جاری ہونے والے مختلف معاشی اعداد و شمار کے بعد امریکی بانڈ ییلڈز میں کمی آئی، جس سے یہ تاثر ملا کہ معیشت کی رفتار سست پڑ رہی ہے۔ بانڈ ییلڈز میں کمی دھاتوں کے لیے مثبت سمجھی جاتی ہے کیونکہ اس سے بغیر منافع والی دھاتوں کو رکھنے کی لاگت کم ہو جاتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دسمبر میں امریکی ریٹیل سیلز میں کوئی اضافہ نہیں ہوا کیونکہ صارفین نے گاڑیوں اور دیگر مہنگی اشیا کی خریداری کم کر دی۔ اس پیش رفت سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نئے سال میں صارفین کے اخراجات اور مجموعی معاشی ترقی کی رفتار مزید کم ہو سکتی ہے۔

تاہم کلیولینڈ فیڈرل ریزرو بینک کی صدر بیتھ ہیماک نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی منظرنامے میں مرکزی بینک کو فوری طور پر شرح سود میں تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ سرمایہ کاروں کی اکثریت کو توقع ہے کہ 2026 کے دوران کم از کم دو مرتبہ 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کی جا سکتی ہے، جس کا پہلا امکان جون میں ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سرمایہ کار اب جنوری کے نان فارم پے رولز اور جمعہ کو جاری ہونے والے افراط زر کے اعداد و شمار کے منتظر ہیں۔ ادھر بھارت میں جنوری کے دوران جغرافیائی خطرات کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافے نے سرمایہ کاروں کو گولڈ ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کی جانب راغب کیا۔ پلاٹینم کی قیمت 0.6 فیصد بڑھ کر 2,098.78 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.2 فیصد اضافے سے 1,712.25 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

Comments

Comments are closed.