دنیا
بندرگاہوں کے آپریشنز کی منسوخی کے بعد چین کا پاناما کے ساتھ معاہدے روکنے کا فیصلہ، بلومبرگ کی رپورٹ
- فیصلے سے اربوں ڈالر کی ممکنہ سرمایہ کاری پٹری سے اتر سکتی ہے، رپورٹ
بلومبرگ نیوز نے اس معاملے سے واقف افراد کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ چین اپنی سرکاری کمپنیوں سے کہہ رہا ہے کہ وہ پاناما میں نئے منصوبوں پر بات چیت روک دیں۔
یہ بیجنگ کے اس وسیع تر ردِعمل کا حصہ ہے جو وسطی امریکی ملک (پاناما) کی جانب سے سی کے ہچیسن ہولڈنگز کا اپنی فیصلہ ساز نہر (نہر پاناما) کے ساتھ دو بندرگاہوں کو چلانے کا معاہدہ منسوخ کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے اربوں ڈالر کی ممکنہ سرمایہ کاری متاثر (منسوخ) ہو سکتی ہےجب کہ رائٹرز فوری طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکا۔


























Comments