BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

بسنت کے دوران اشتعال انگیزی روکنے کے لیے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

  • مذہبی ہم آہنگی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت پابندیاں عائد
شائع January 27, 2026 اپ ڈیٹ January 27, 2026 09:50pm

محکمہ داخلہ پنجاب نے بسنت کی تقریبات کے دوران اشتعال انگیزی کی روک تھام اور امنِ عامہ برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 تیس دن کے لیے نافذ کر دی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مذہبی ہم آہنگی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

مقدس مذہبی کتابوں، مذہبی مقامات یا کسی بھی مذہبی شخصیت کی تصاویر والی پتنگوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اسی طرح کسی بھی ملک یا سیاسی جماعت کے جھنڈے یا علامتیں دکھانے والی پتنگیں بھی ممنوع قرار دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت 30 روز کے لیے مخصوص ڈیزائن یا علامات والی پتنگوں کی تیاری، فروخت، خریداری اور استعمال پر پابندی عائد رہے گی۔

لاہور میں بسنت کے دوران صرف سادہ ایک رنگی یا متعدد رنگوں والی پتنگیں اڑانے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ممنوعہ پتنگوں کی غیر قانونی تیاری، ترسیل، ذخیرہ اندوزی اور فروخت قابلِ سزا جرم تصور کی جائے گی۔

یہ پابندیاں اس خدشے کے پیش نظر عائد کی گئی ہیں کہ تہوار کے دوران اشتعال انگیز مذہبی یا سیاسی علامات کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دفعہ 144 کے تحت جاری احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہو گئے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریں اثنا، پنجاب حکومت نے لاہور میں 6 سے 8 فروری تک سیف بسنت منانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت بسنت 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق تہوار کو صرف تفریحی سرگرمی کے طور پر منانے کی اجازت ہوگی۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ قانون کی کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت دھاتی تار، نائلون یا شیشے سے لیپت ڈور کے استعمال پر سخت پابندی عائد ہے۔

پتنگ بازی سے متعلق خلاف ورزی پر پانچ سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے، جب کہ ممنوعہ مواد کی تیاری یا فروخت میں ملوث افراد کو سات سال تک قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments

200 حروف