BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280.10 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280.10 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے بھی پاکستانی روپے نے سال 2026 کا آغاز مثبت انداز میں کیا تھا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 6 پیسے یا 0.02 فیصد کی بہتری سے 280.11 روپے پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر نئے سال کے پہلے مکمل کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر مضبوط رہا اور یورو کے مقابلے میں ساڑھے 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں دو ہفتوں کی بلند سطح تک پہنچ گیا۔

کرنسی مارکیٹ کے سرمایہ کاروں نے وینزویلا میں امریکا کی جانب سے ہفتے کے آخر میں کی گئی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کو بڑی حد تک نظرانداز کیا اور اپنی توجہ اس ہفتے جاری ہونے والے امریکی معاشی اشاریوں پر مرکوز رکھی جو فیڈرل ریزرو کی آئندہ مانیٹری پالیسی کی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

امریکی ڈالر کی قدر میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا جس سے یہ 1.1704 ڈالر فی یورو پر آگیا جب کہ اس سے قبل یہ 11 دسمبر کے بعد پہلی بار 1.170025 ڈالر کی سطح تک پہنچ کر مزید مستحکم ہوا تھا۔

ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں بھی 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 157.08 ین تک پہنچ گیا جبکہ دن کے دوران یہ 22 دسمبر کے بعد پہلی بار 157.255 کی سطح تک گیا۔

اس ہفتے معاشی اعداد و شمار کے اجرا کا آغاز پیر کو آئی ایس ایم مینوفیکچرنگ ڈیٹا سے ہوگا جبکہ اختتام جمعے کو ماہانہ نان فارم پے رولز رپورٹ پر ہوگا۔

ایل ایس ای جی کی فیوچرز پر مبنی کلکولیشن کے مطابق اس وقت ٹریڈرز رواں سال امریکا میں شرح سود میں دو بار کمی کی توقع کررہے ہیں۔

ادھر ڈالر برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں 0.1 فیصد بڑھ کر 1.3443 ڈالر ہو گیا جبکہ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں بھی 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1.3745 کینیڈین ڈالر تک مضبوط ہوا۔

آسٹریلوی ڈالر 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 0.6682 ڈالر پر آ گیا۔

Comments

Comments are closed.