BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

حکومت نے کپاس کی برآمد کی منظوری اسٹیٹ بینک کو دینے کا فیصلہ کیوں کیا؟

  • برآمدی رقم کی بروقت وصولی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب نگرانی ضروری ہے جو اسٹیٹ بینک کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، احسن مہنتی
شائع January 1, 2026 اپ ڈیٹ January 1, 2026 04:47pm

ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے کپاس کی برآمدات کی منظوری کا اختیار ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) سے منتقل کر کے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو دینے کا فیصلہ غیرملکی زرِ مبادلہ کی بروقت وصولی، معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور قیمتوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ملک کو کپاس کی پیداوار میں 70 سے 80 لاکھ بیلز کی کمی کا سامنا ہے۔

بزنس ریکارڈر سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب کموڈٹیز کے سی ای او احسن مہنتی نے بتایا کہ ٹڈاپ برآمدات سے حاصل ہونے والے غیر ملکی زرِمبادلہ کے حصول کی نگرانی کرنے سے قاصر تھا کیونکہ یہ ادارہ فارن ایکسچینج آپریشنز کو مینج نہیں کرتا۔

احسن مہنتی نے کہا کہ برآمدی رقم کی بروقت وصولی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب نگرانی ضروری ہے جو اسٹیٹ بینک کے دائرہ اختیار میں آتی ہے کیونکہ وہی غیر ملکی زرِ مبادلہ کی آمد اور برآمدی ری فنانس کے اعداد و شمار کا ریکارڈ رکھتا ہے۔

دریں اثنا اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ریسرچ ڈائریکٹر محمد اویس اشرف نے کہا کہ قیمتوں کے تعین کا ایک مسئلہ درپیش تھا جسے ٹڈاپ حل نہیں کر پا رہا تھا، اسی وجہ سے وفاقی حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسٹیٹ بینک کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اویس اشرف کے مطابق پاکستان کو کپاس کی 70 سے 80 لاکھ بیلز کی کمی کا سامنا ہے اور ملک اس فرق کو درآمدات کے ذریعے پورا کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ مسابقتی قیمتیں حاصل کرنے کے لیے سپلائرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جے ایس گلوبل کے ہیڈ آف ایکویٹی ریسرچ وقاص غنی نے حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹڈاپ کوئی مالیاتی ریگولیٹر نہیں بلکہ ایک تجارتی فروغ دینے والا ادارہ ہے۔

وقاص غنی نے مزید کہا کہ نگرانی کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سپرد کر کے حکومت برآمدی معاہدوں کی درست جانچ پڑتال، ذمہ داریوں کے نفاذ اور معاہدے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سیکیورٹی ڈپازٹ کی ضبطگی کے ذریعے جرمانے کو یقینی بنا رہی ہے۔

پاکستان میں کپاس کی پیداوار 2025-26 کے سیزن میں تیزی سے گرکر 68 لاکھ (6.8 ملین) گانٹھوں تک رہ گئی جو کہ 1.01 کروڑ (10.18 ملین) گانٹھوں کے مقررہ ہدف سے 34 فیصد کم ہے۔

اس سے قبل اپریل میں منعقدہ فیڈرل کمیٹی آف ایگریکلچر (ایف سی اے) کے اجلاس میں 22 لاکھ ہیکٹر رقبے سے 1.01 کروڑ (10.18 ملین) گانٹھوں کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم، اس سال کپاس صرف 20 لاکھ ہیکٹر رقبے پر کاشت کی گئی، جو کہ مقررہ ہدف سے 11.5 فیصد کم ہے۔

کمی کی وجوہات متعدد چیلنجز ہیں، جن میں ماحولیاتی تبدیلی، غیرمتوقع بارشیں اور سیلاب، سفید مکھی اور پنک بول ورم جیسے کیڑوں کے حملے، چلی لیف کرل وائرس (، محدود بیج ٹیکنالوجی اور دیگر فصلوں کے ساتھ مقابلہ شامل ہیں۔

Comments

200 حروف