BR100 Decreased By (-1.26%)
BR30 Decreased By (-1.71%)
KSE100 Decreased By (-1.03%)
KSE30 Decreased By (-1.1%)
BAFL 56.51 Decreased By ▼ -0.22 (-0.39%)
BIPL 26.85 Decreased By ▼ -0.13 (-0.48%)
BOP 33.17 Decreased By ▼ -0.58 (-1.72%)
CNERGY 10.05 Increased By ▲ 0.17 (1.72%)
DFML 17.94 Decreased By ▼ -0.06 (-0.33%)
DGKC 197.90 Decreased By ▼ -7.03 (-3.43%)
FABL 98.95 Decreased By ▼ -1.15 (-1.15%)
FCCL 51.92 Decreased By ▼ -1.17 (-2.2%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.32 (-1.94%)
GGL 25.13 Increased By ▲ 0.29 (1.17%)
HBL 298.45 Decreased By ▼ -1.37 (-0.46%)
HUBC 214.99 Decreased By ▼ -2.09 (-0.96%)
HUMNL 10.40 Decreased By ▼ -0.21 (-1.98%)
KEL 7.15 Decreased By ▼ -0.07 (-0.97%)
LOTCHEM 28.95 Decreased By ▼ -0.36 (-1.23%)
MLCF 89.00 Decreased By ▼ -3.16 (-3.43%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -2.29 (-0.72%)
PAEL 41.02 Decreased By ▼ -1.02 (-2.43%)
PIBTL 16.09 Decreased By ▼ -0.32 (-1.95%)
PIOC 287.00 Decreased By ▼ -13.24 (-4.41%)
PPL 213.36 Decreased By ▼ -3.48 (-1.6%)
PRL 51.85 Increased By ▲ 0.99 (1.95%)
SNGP 99.72 Decreased By ▼ -2.00 (-1.97%)
SSGC 25.49 Decreased By ▼ -1.49 (-5.52%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.36 (-4.16%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 57.25 Decreased By ▼ -2.01 (-3.39%)
UNITY 10.10 Decreased By ▼ -0.20 (-1.94%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

ملک کا پہلا اور منفرد سہولت آن دی گو بازار عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا

  • پنجاب میں شہریوں کو معیاری اور سستی اشیا دستیاب ہیں جبکہ اس اقدام کے ذریعے ریڑھی بانوں کو باعزت روزگار فراہم کیا جارہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

پنجاب میں ملک کا پہلا اور منفرد سہولت آن دی گو بازار عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا جہاں شہریوں کو معیاری اور سستی اشیا دستیاب ہیں جبکہ اس اقدام کے ذریعے ریڑھی بانوں کو باعزت روزگار فراہم کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سستی اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور اسٹریٹ وینڈرز کیلئے منظم اور باعزت کاروباری ماحول یقینی بنانا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ریڑھی بانوں کو 400 سے زائد اسٹالز اوپن قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کیے گئے ہیں جس سے وہ باقاعدہ دکاندار بن گئے ہیں۔

لاہور میں پہلے مرحلے کے تحت دس مقامات پر سہولت آن دی گو بازار قائم کیے گئے ہیں جن میں گلشنِ راوی، شادمان، مادرِ ملت، مدینہ مارکیٹ، ٹاؤن شپ، سندر روڈ، کوٹھا پنڈ فیصل ٹاؤن شامل ہیں جبکہ کھاڑک نالہ، اعوان ٹاؤن، ویلنشیا اور شاہدرہ میں بھی سہولت آن دی گو بازار فعال ہیں۔

ان بازاروں میں پھل، سبزیاں، چکن اور کریانہ کی اشیا ڈی سی ریٹس پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ سہولت آن دی گو بازار میں سکیورٹی، واش روم اور صفائی کا بہترین انتظام کیا گیا ہے جبکہ ڈرائیو تھرو خریداری کی سہولت بھی موجود ہے۔

حکام کے مطابق فروری تک لاہور میں مزید پانچ مقامات پر سہولت آن دی گو بازار فنکشنل کیے جائیں گے جبکہ برکی، صدر، نشتر ٹاؤن، رائے ونڈ فیز ٹو، فیصل ٹاؤن، مون مارکیٹ اور فیروز والا میں منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

ریڑھی بانوں اور دکانداروں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ ریڑھی والے نہیں بلکہ اپنی دکان کے باقاعدہ مالک بن چکے ہیں اور کھلے آسمان تلے کھڑے ہونے کے بجائے انہیں مستقل چھت میسر آ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سہولت آن دی گو بازار قائد محمد نواز شریف کے کلین اور خوبصورت لاہور کے وژن کا حصہ ہے، حقیقی ترقی وہی ہے جس میں ہر غریب محنت کش بھی مستفید ہو اور ایسے منصوبے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مرحلہ وار متعارف کرائے جائیں گے۔

چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے مطابق سہولت آن دی گو بازار کے قیام سے رمضان بازاروں میں دی جانے والی سبسڈی کی ضرورت بھی کم ہوگی اور عوام کو سستی اشیا سال بھر دستیاب رہیں گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.