BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

رواں برس پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والے موضوعات سامنے آگئے

  • کرکٹ، شوبز، سفر اور کھانوں سے متعلق سرچنگ نمایاں، ٹک ٹاک پاکستانیوں کے لیے معلومات اور رجحانات جاننے کا اہم ذریعہ بن گیا
شائع اپ ڈیٹ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان میں 2025 کے دوران سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے الفاظ اور موضوعات سے متعلق ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں اس بات کی جھلک پیش کی گئی کہ پاکستانی صارفین رواں سال کن موضوعات کے بارے میں سب سے زیادہ جاننا چاہتے رہے، جن میں سفر، کھانے، بڑے میچ، مقبول شوز اور پلیٹ فارم پر ثقافت کو متاثر کرنے والی آوازیں شامل ہیں۔

ٹک ٹاک ساؤتھ ایشیا کے کانٹینٹ آپریشنز لیڈ عمیس نوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک سرچنگ پاکستان میں روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بن چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ صرف ویڈیوز نہیں دیکھ رہے بلکہ حقیقی وقت میں معلومات، سفارشات اور پس منظر بھی تلاش کر رہے ہیں۔ چاہے کرکٹ کے تازہ لمحات ہوں، ویک اینڈ کی منصوبہ بندی، کچھ نیا سیکھنا یا خریداری سے پہلے جائزے دیکھنا، پاکستانی روزمرہ فیصلوں کے لیے ٹک ٹاک کا رخ کر رہے ہیں۔ رواں سال کی ٹاپ سرچز ظاہر کرتی ہیں کہ ٹک ٹاک پاکستانیوں کو ثقافت، کمیونٹی اور روزمرہ سوالات سے جوڑ رہا ہے۔

سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی جگہیں

  • اسلام آباد
  • التت قلعہ ہنزہ
  • دریائے چناب
  • لاہور
  • کراچی

سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی خبریں اور لمحات

  • بابر اعظم 100 سنچری
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ
  • پاکستان بمقابلہ بھارت
  • نادیہ میری سونی سووانی
  • سیلاب

سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ٹی وی شوز

  • ترک سیریز
  • تماشا
  • میری بہوئیں
  • میں منٹو نہیں ہوں
  • ہم ایوارڈز 2025

سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ساؤنڈ ٹریکس

  • جھول – مانو اور عنرہ خالد
  • سپریم – شبھ
  • پل پل – افیوسک اور علی سومرو میوزک
  • جے پتا ہندا – نمرہ مہرہ
  • رنجهیا وے – زین زوہیب

سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے کھانے

  • لاوا برگر
  • بریانی
  • آلو
  • دبئی چاکلیٹ
  • ماچا ڈرنک

سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی کھیلوں کی شخصیات

  • بابر اعظم
  • ابھیشیک شرما
  • ویرات کوہلی
  • حارث رؤف
  • مچل اسٹارک

سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موسیقار

  • حاوی
  • طلحہ انجم
  • نمرہ مہرہ
  • علی ظفر
  • حسن رحیم

سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ٹک ٹاک کریئیٹرز

  • علینہ عامر
  • جنت مرزا
  • خضر عمر
  • کنول آفتاب
  • سڈ مسٹر ریپر

سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شوبز شخصیات

  • عمران اشرف
  • فہد مصطفیٰ
  • ماہرہ خان
  • کنزہ ہاشمی

نمایاں سرچ رجحانات

  • سافٹ ویئر اپڈیٹ
  • مہندی ڈیزائن
  • بلی والی فنی ویڈیوز
  • اے آئی کا استعمال اور پرامپٹس

ٹک ٹاک کے مطابق رواں سال کی سرچز مقصد کے ساتھ دریافت کی کہانی بیان کرتی ہیں۔ اسلام آباد سے التت قلعہ ہنزہ تک سفری تلاشیں اس بات کی عکاس ہیں کہ پاکستانی قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات کی کھوج میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، جہاں ٹک ٹاک جائزوں، سفری منصوبوں اور کریئیٹرز کی سفارشات کے ذریعے ایک معاون پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آیا ہے وہیں دوسری جانب بڑے میچز اور اہم خبروں سے جڑی سرچز اس بات کو اجاگر کرتی ہیں کہ پاکستانی اجتماعی طور پر ثقافت کو کس طرح محسوس کرتے ہیں، اسی طرح ٹک ٹاک لوگوں کو نمایاں لمحات دوبارہ دیکھنے، گفتگو کا حصہ بننے اور کمیونٹیز سے جڑنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

ٹک ٹاک نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں کئی مقبول کانٹینٹ ٹیگز کی سرچ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو پلیٹ فارم کے بطور ڈسکوری ٹول بڑھتے ہوئے استعمال کی نشاندہی کرتا ہے۔ ٹک ٹاک کے مطابق سفر سے متعلق سرچز میں 53 فیصد، کھانوں سے متعلق سرچز میں 52 فیصد اضافہ ہوا، اسی طرح مطالعے سے متعلق سرچز 60 فیصد بڑھیں جبکہ فٹنس سرچز میں سب سے زیادہ 66 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستانی صارفین اپنی دلچسپی اور تجسس سے ہم آہنگ مواد تلاش کرنے کے لیے تیزی سے ٹک ٹاک کا رخ کر رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.