BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی راولپنڈی میں کرسمس تقریبات میں شرکت

  • اقلیتی حقوق کا تحفظ نظریہ پاکستان کی بنیاد ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز کا کرسٹ چرچ میں خطاب
شائع اپ ڈیٹ

چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) اور چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی کے کرسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی اور مسیحی برادری کے ساتھ تہوار منایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی اور مسیحی برادری کے لیے امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

قائداعظم محمد علی جناح ؒکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے بانیٔ پاکستان کے مساوات، آزادی اور مذہبی رواداری کے وژن کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے کی بنیاد ہے۔

شرکا سے گفتگو کے دوران انہوں نے قومی ترقی اور سلامتی میں پاکستانی مسیحیوں کی دیرینہ خدمات کو سراہا، جن میں پاک فوج میں نسل در نسل نمایاں خدمات شامل ہیں۔

انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طاقت اس کے تنوع، مساوی مواقع اور مشترکہ آئینی اقدار میں مضمر ہے، خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب، نسل، ذات یا عقیدے سے ہو۔

فیلڈ مارشل نے آئینِ پاکستان کے تحت تمام شہریوں کی عزت، سلامتی اور مساوی حقوق کے تحفظ کے لیے پاک مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

مسیحی برادری کے رہنماؤں نے فیلڈ مارشل کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملکی دفاع، مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کے فروغ میں پاک مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

Comments

Comments are closed.