BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

سیاحت کے فروغ کی کوششوں کے سلسلے میں محکمہ ثقافت و سیاحت، حکومتِ سندھ نے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا اہتمام کیا جس کا آغاز کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے ہوا اور یہ کھوکھرا پار (ماروی ریلوے اسٹیشن – زیرو پوائنٹ) تک جائے گی۔

ٹرین کے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر حیدرآباد سٹی سید نور حسین شاہ نے ٹرین سفاری کا استقبال کیا اور ریجنل ڈائریکٹر ٹورازم مخدوم گلزار کو گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ یہ اقدام سندھ کی ثقافت اور سیاحت کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ سیاحوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے اضافی اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ ثقافتی ورثے اور سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاحت کے فروغ کا مقصد سندھ کی ثقافت کو بین الاقوامی سیاحوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عوام کے سامنے متعارف کرانا اور عوام کو تفریح کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ٹورازم مخدوم گلزار نے سفاری ٹرین کے لیے حیدرآباد انتظامیہ، میڈیا اور عوام کی جانب سے کیے گئے پُرتپاک استقبال پر مسرت کا اظہار کیا۔

بعدازاں، ٹرین حیدرآباد ریلوے اسٹیشن سے کھوکھراپار زیرو پوائنٹ کے لیے روانہ ہوگئی۔

Comments

200 حروف