BR100 Increased By (0.65%)
BR30 Increased By (0.84%)
KSE100 Increased By (0.41%)
KSE30 Increased By (0.39%)
BAFL 58.70 Increased By ▲ 0.26 (0.44%)
BIPL 25.49 Increased By ▲ 0.29 (1.15%)
BOP 34.28 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.95 Increased By ▲ 0.11 (0.53%)
DGKC 195.00 Increased By ▲ 2.03 (1.05%)
FABL 89.89 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
FCCL 53.39 Increased By ▲ 0.56 (1.06%)
FFL 18.07 Increased By ▲ 0.12 (0.67%)
GGL 19.38 Increased By ▲ 0.41 (2.16%)
HBL 287.00 Increased By ▲ 1.50 (0.53%)
HUBC 215.29 Increased By ▲ 0.91 (0.42%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.09 Increased By ▲ 0.07 (0.87%)
LOTCHEM 27.78 Decreased By ▼ -0.11 (-0.39%)
MLCF 87.14 Increased By ▲ 0.63 (0.73%)
OGDC 322.11 Increased By ▲ 2.15 (0.67%)
PAEL 39.85 Increased By ▲ 0.43 (1.09%)
PIBTL 16.96 Increased By ▲ 0.29 (1.74%)
PIOC 270.20 Increased By ▲ 4.14 (1.56%)
PPL 229.75 Increased By ▲ 1.57 (0.69%)
PRL 34.89 Increased By ▲ 0.21 (0.61%)
SNGP 99.00 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.83 Increased By ▲ 0.23 (0.86%)
TELE 8.60 Increased By ▲ 0.32 (3.86%)
TPLP 8.64 Increased By ▲ 0.42 (5.11%)
TRG 69.72 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
UNITY 11.70 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
WTL 1.30 Increased By ▲ 0.02 (1.56%)
کاروبار اور معیشت

فن لینڈ کی ٹیکنالوجی کمپنی میٹسو نے ریکوڈک مائن کیلئے 70 ملین یورو کے معاہدے حاصل کرلیے

  • 40 ملین یورو معدنیات کے شعبے کی تیسری سہ ماہی، 30 ملین یورو چوتھی سہ ماہی کے آرڈرز میں شامل
شائع December 22, 2025 اپ ڈیٹ December 22, 2025 01:01pm

اگست 2025 میں ہونے والے فریم ورک معاہدے کے تحت، ریکوڈک مائننگ کمپنی نے فِن لینڈ کی ٹیکنالوجی کمپنی میٹسو کو پاکستان میں اپنے کاپر-گولڈ پروجیکٹ کے لیے جدید میٹسو پلس بینفیشیشن اور ڈی واٹرنگ آلات فراہم کرنے کے باقی اہم معاہدے تفویض کردیے ہیں۔

پیر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق دستخط شدہ معاہدوں کی مجموعی مالیت تقریباً 70 ملین یورو ہے جس میں سے 40 ملین یورو معدنیات کے شعبے کی تیسری سہ ماہی اور 30 ملین یورو چوتھی سہ ماہی کے آرڈرز میں شامل کیے گئے ہیں۔

کینیڈین مائننگ کمپنی بیریک گولڈ ریکوڈک مائن میں 50 فیصد کی ملکیت رکھتی ہے جبکہ پاکستان اور بلوچستان کی حکومتیں باقی 50 فیصد کی شریک مالک ہیں۔

ریکوڈک مائن کو دنیا کے سب سے بڑے غیر ترقی یافتہ کاپر-گولڈ علاقوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور اس کی ترقی پاکستان کی مشکلات کا شکار معیشت پر مثبت اثر ڈالنے کی توقع ہے۔

یہ منصوبہ جو طویل تنازع کے باعث تاخیر کا شکار رہا اور 2022 میں ختم ہوا توقع ہے کہ 2028 کے آخر تک پیداوار شروع کرے گا۔

بیان کے مطابق، ریکوڈک کے بینیفیشن سرکٹ کے لیے میٹسو کی فراہم کردہ مشینری میں جدید ترین اور مکمل فلوٹیشن فلو شیٹ شامل ہے جو ٹینک سیل اور کانکورڈ سیل ٹیکنالوجیز کو مربوط کرتی ہے۔

سرکٹ کے ڈیزائن میں ٹینک سیل مکینیکل سیلز کچی دھات کی ابتدائی صفائی اور بقیہ مواد سے دھات نکالنے کے مراحل کے لیے جبکہ انتہائی باریک ذرات کی صفائی اور دوبارہ صفائی کے فرائض کے لیے کانکورڈ سیل یونٹس استعمال کیے جائیں گے جو ہائی انٹینسٹی فورسڈ ایئر پر کام کرتے ہیں۔

میٹسو کے فلوٹیشن کے نائب صدر اینٹی رینی کے مطابق، رافر سرکٹ کے لیے بڑی ٹینک سیل ٹیکنالوجی بنیادی حیثیت رکھتی ہے، جبکہ کلینر سرکٹ کانکورڈ سیل ٹیکنالوجی کے ساتھ بہتر بنایا گیا ہے تاکہ کم سرمایہ اور آپریٹنگ لاگت کے ساتھ میٹالرجیکل کارکردگی میں اضافہ ہو۔ ٹینک سیل اور کانکورڈ سیل کو ملا کر استعمال کرنا کم رسک اور زیادہ فائدہ مند طریقہ ہے، خاص طور پر کم گریڈ اور ہائی تھروپٹ فلورٹیشن فلو شیٹس جیسے ریکو ڈیک کے لیے۔

کانکورڈ سیل ٹیکنالوجی ان ایچ آئی جی مل ری گرائنڈنگ ملوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی جن کا آرڈر اس منصوبے کے لیے 2024 میں دیا گیا تھا۔

کنسنٹریٹ فلٹریشن کے لیے میٹسو چار Larox PF60 سیریز فلٹرز اور متعلقہ آلات فراہم کرے گی، ساتھ ہی فلٹریشن کے ابتدائی اور ثانوی مراحل کے لیے پائیدار سلیری پمپس بھی شامل ہیں۔ اس ڈلیوری میں مختلف مقاصد کے لیے پانچ ہائی ریٹ تھکنرز بھی شامل ہیں۔

مزید برآں اس آرڈر میں مل ریلائن مشین بھی شامل ہے جو ایوارڈ یافتہ حفاظتی خصوصیات اور جدید آٹو گریپل فنکشنلٹی سے لیس ہے۔ یہ مشین ان بڑی پریمیئر بال ملز کی دیکھ بھال اور سروس کے لیے استعمال ہوگی جن کا آرڈر اس منصوبے کے لیے 2024 میں دیا گیا تھا۔

Comments

200 حروف