BR100 Decreased By (-0.83%)
BR30 Decreased By (-1.2%)
KSE100 Decreased By (-0.63%)
KSE30 Decreased By (-0.71%)
BAFL 58.69 Increased By ▲ 0.02 (0.03%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.08 (-0.3%)
BOP 33.70 Decreased By ▼ -0.22 (-0.65%)
CNERGY 11.01 Decreased By ▼ -0.09 (-0.81%)
DFML 18.06 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 212.03 Decreased By ▼ -3.80 (-1.76%)
FABL 100.14 Decreased By ▼ -0.55 (-0.55%)
FCCL 55.14 Decreased By ▼ -0.76 (-1.36%)
FFL 16.10 Increased By ▲ 0.02 (0.12%)
GGL 23.75 Decreased By ▼ -0.15 (-0.63%)
HBL 306.99 Decreased By ▼ -2.25 (-0.73%)
HUBC 218.48 Decreased By ▼ -1.41 (-0.64%)
HUMNL 10.70 Decreased By ▼ -0.03 (-0.28%)
KEL 7.26 Decreased By ▼ -0.04 (-0.55%)
LOTCHEM 26.91 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
MLCF 95.93 Decreased By ▼ -1.52 (-1.56%)
OGDC 314.11 Decreased By ▼ -4.98 (-1.56%)
PAEL 41.92 Decreased By ▼ -0.60 (-1.41%)
PIBTL 16.74 Decreased By ▼ -0.34 (-1.99%)
PIOC 267.17 Decreased By ▼ -5.81 (-2.13%)
PPL 217.72 Decreased By ▼ -3.60 (-1.63%)
PRL 62.70 Decreased By ▼ -0.72 (-1.14%)
SNGP 106.80 Increased By ▲ 0.92 (0.87%)
SSGC 26.74 Increased By ▲ 0.81 (3.12%)
TELE 8.48 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
TPLP 14.94 Increased By ▲ 0.23 (1.56%)
TRG 60.67 Decreased By ▼ -0.14 (-0.23%)
UNITY 10.13 Increased By ▲ 0.12 (1.2%)
WTL 1.21 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 17،17 سال قید کی سزا سنادی گئی

  • اسپیشل جج سینٹرل شاہ رُخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا
شائع اپ ڈیٹ

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 17،17 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

آج نیوز کے مطابق ہفتے کو اسپیشل جج سینٹرل شاہ رُخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے 2021 میں سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے حاصل کردہ بلغاری جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا اور اسے غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا۔

ایف آئی اے کے ریکارڈ کے مطابق جیولری سیٹ کی کُل مالیت 7 کروڑ15 لاکھ روپے سے زائد تھی۔ ملزمان نے پرائیویٹ فرم سے بلغاری سیٹ کی قیمت صرف 58 لاکھ روپے لگوائی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں نے الزامات کی تردید کی ہے۔

نومبر میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی اس درخواست پر نوٹس جاری کیے تھے جس میں استدعا کی گئی تھی کہ ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روکا جائے۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کی سماعت جسٹس اِنعام امین منہاس کی سنگل بنچ نے کی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کو اس کیس میں حتمی فیصلہ سنانے سے روکا جائے۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لیں گے۔

سلمان صفدر نے دلیل دی کہ ان کے موکل کے خلاف توشہ خانہ کے (متعدد) کیسز فائل کیے گئے تھے اور اب توشہ خانہ-ٹو کا ٹرائل اپنے آخری مراحل میں ہے۔

Comments

Comments are closed.