آئل اسکینڈل ، سابق سری لنکن کرکٹر راناٹنگا کی گرفتاری کا امکان
- رانا ٹنگا اور ان کے بھائی پر تیل کی خریداری کے طریقۂ کار میں تبدیلی کر کے مہنگی اسپاٹ ڈیلز کرنے کا الزام ہے
سری لنکا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ سابق ورلڈ کپ فاتح کرکٹ کپتان اور سابق وزیرِ پیٹرولیم ارجنہ راناٹنگا کو بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کیا جائے گا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ارجنہ اور ان کے بھائی پر 2017 میں تیل کی خریداری کے طریقۂ کار میں تبدیلی کر کے مہنگی اسپاٹ ڈیلز کرنے کا الزام ہے، جس سے ریاست کو تقریباً 800 ملین روپے (تقریباً 50 لاکھ ڈالر) کا نقصان ہوا۔
انسداد بدعنوانی کے ادارے کے مطابق ارجنہ راناٹنگا اس وقت بیرونِ ملک ہیں اور واپسی پر گرفتار ہوں گے۔ ان کے بڑے بھائی دھمیکا راناٹنگا، جو سیلون پیٹرولیم کارپوریشن کے چیئرمین تھے کو گرفتار کر کے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے جبکہ ان پر سفر کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ مقدمہ صدر انورا کمارا دسانائیکے کی بدعنوانی کے خلاف مہم کا حصہ ہے۔ راناٹنگا خاندان کے ایک اور بھائی، سابق وزیرِ سیاحت پرسانا راناٹنگا بھی مختلف بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔






















Comments
Comments are closed.