BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

پاکستان اور چین کی ’وریئر-IX‘ کے تحت مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقیں

  • اس مشق کا نام 'وریئر-IX' ہے اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور سیکورٹی شراکت داری کو مضبوط کرنا ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان آرمی اور چینی پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے) دو ہفتوں پر محیط مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقیں ’وریئر-IX‘ کر رہے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی صلاحیتوں کو بڑھانا اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔ یہ بات فوجی ذرائع نے جمعرات کو بتائی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق یہ مشقیں 28 نومبر کو شروع ہوئیں اور 14 دسمبر کو اختتام پذیر ہوں گی، جن میں مشترکہ منصوبہ بندی، میدانِ جنگ میں ہم آہنگی اور انسداد دہشت گردی کی تکنیکوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔

جمعرات کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر ( این سی ٹی سی ) پبی میں ایک ڈسٹنگویشڈ وزیٹرز ڈے ( ڈی وی ڈی) تقریب بھی منعقد کی گئی۔

چین کے سفیر برائے پاکستان، جیانگ زائی ڈونگ، بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شریک ہوئے، جبکہ سینئر چینی حکام بھی موجود تھے۔

پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف مہمانِ اعزازی تھے۔

دورانِ دورہ، معززین کو مشق کے دائرہ کار اور مقاصد سے آگاہ کیا گیا اور انہوں نے متعدد انسداد دہشت گردی کی مشقیں بھی دیکھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مہمانوں نے دونوں ممالک کے فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عملی تیاری اور بلند حوصلہ کی تعریف کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’وریئر-IX‘ مشق پاکستان اور چین کے درمیان گہری دفاعی شراکت داری کو اجاگر کرتی ہے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔

Comments

Comments are closed.