BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

کراچی میں سندھی کلچر ڈے ریلی میں تصادم، متعدد افراد گرفتار

  • کشیدگی بڑھنے پر ریلی کے شرکا نے نجی اور سرکاری گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کر دیا
شائع اپ ڈیٹ

کراچی میں اتوار کو شارعِ فیصل پر ایف ٹی سی پل کے قریب سندھی کلچر ڈے ریلی کے شرکا اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ریلی، جو کراچی پریس کلب کی جانب بڑھ رہی تھی، اس وقت تشدد کا شکار ہوگئی جب پولیس نے شرکا سے متبادل راستہ اختیار کرنے کی درخواست کی۔

کشیدگی بڑھنے پر ریلی کے شرکا نے نجی اور سرکاری گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ کچھ شرپسند عناصر نے خواتین مسافروں کو ہراساں کیا اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔

جوابی کارروائی میں پولیس نے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔

بعد ازاں حکام نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ایف ٹی سی کے قریب شارعِ فیصل کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس کے نتیجے میں لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہر بھر میں ٹریفک جام ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ساوتھ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر موجود رہے تاکہ صورتحال قابو میں رکھی جا سکے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شہریوں کے لیے متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں، تاہم کسی کو بھی ریڈ زون کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گاڑیوں کو کالا پل سے صدر کی طرف موڑا جا رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق ریلی کو کالا پل سے صدر کے راستے آگے بڑھنے کی ہدایت کی گئی تھی، لیکن شرکا نے مزاحمت کی اور پتھراؤ شروع کر دیا۔

واقعے کے دوران ایک ویڈیو سامنے آئی جو ایک مسافر بس کے اندر سے ریکارڈ کی گئی تھی، جس میں کچھ نامعلوم افراد کو ہنگامہ آرائی میں ملوث دیکھا جا سکتا ہے، جن میں بس کی کھڑکیوں کے شیشے توڑنا اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچانا شامل تھا۔

سندھ کے وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر نے حکام کو ہدایت دی کہ گاڑیوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

Comments

Comments are closed.