BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد مارے گئے

  • ٹانک اور لکی مروت میں ہونے والی ان کارروائیوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر 2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک اور لکی مروت میں ہونے والی ان کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو 5 دسمبر کو مارا گیا۔

ترجمان کے مطابق ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگرد مارے گئے۔ علاقے کو کلیئر کر دیا گیا جبکہ اہم اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

لکی مروت میں بھی ایک اور انٹیلیجنس آپریشن کیا گیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 اور خوارج کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے بھارتی اسپانسرڈ خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے خوارج دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


Comments

Comments are closed.