BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

مکمل سفری دستاویزات رکھنے والے کسی مسافر کو بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جارہا، وزیر داخلہ

  • محنس نقوی نے امیگریشن میں مشکلات کے حوالے سے رپورٹس مسترد کریں
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے منگل کو کہا کہ مکمل سفری دستاویزات رکھنے والے کسی بھی مسافر کو سفر سے روکا نہیں جارہا اور نہ ہی مستقبل میں روکا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے ایئرپورٹ پر مسافروں کو اتارنے یا امیگریشن میں مشکلات کے حوالے سے رپورٹس کو مسترد کردیا۔

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق انہوں نے لاہور ائرپورٹ کا دورہ کیا تاکہ مسافروں کی امیگریشن کے عمل اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے۔

وزارت داخلہ کے مطابق محسن نقوی نے خبردار کیا کہ نامکمل یا جعلی دستاویزات رکھنے والے مسافروں کو بالکل بھی سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاکستان کا وقار ہم سب کا وقار ہے۔ کوئی بھی مسافر جو وطن کی بے عزتی کرے اسے سفر کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ میں مسافروں کو بلاجواز اتارنے کے دعوے کیے گئے تھے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 27 نومبر کو جاری بیان میں سوشل میڈیا کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوسٹ من گھڑت اور گمراہ کن ہیں اور عوام میں بلاوجہ تشویش پیدا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

ایجنسی نے کہا تھا کہ انہوں نے کسی بھی ایسے مسافر کو نہیں اتارا جس کے سفری دستاویزات مکمل ہوں اور سفر کا مقصد جائز ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

ایف آئی اے نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی ایجنٹس پر اعتماد نہ کریں اور مکمل اور تصدیق شدہ دستاویزات کے ساتھ سفر کو یقینی بنائیں۔

محسن نقوی کی ایف آئی اے کی کارکردگی کی تعریف

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاونٹرز پر مسافروں کی ٹریول ہسٹری کو شناختی کارڈز اور پاسپورٹس سے منسلک کرنے کے نظام کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے تیز رفتار سسٹم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے علی ضیا اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے مسافروں سے ملاقات کی اور امیگریشن کے عمل کے دوران درپیش وقت اور تجربے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

وزارت کے بیان کے مطابق مسافروں نے اطمینان کا اظہار کیا، بعض نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ یہ عمل صرف دو منٹ میں مکمل ہوا۔ انہوں نے بہتری کا سہرا وفاقی وزیر کی بار بار ائرپورٹ کی دوروں کو بھی دیا۔

علی ضیا اور دیگر متعلقہ حکام بھی وفاقی وزیر کے دورے کے دوران موجود تھے۔۔۔

Comments

Comments are closed.