BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

اسٹیٹ بینک اور لاہور چیمبر کا کیو آر کوڈ ادائیگی کا نظام متعارف کرانے کا اعلان

سسٹم کو تمام مارکیٹوں اور کاروباری اداروں میں رائج کیا جائے گا،طارق ریاض
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک اور لاہور چیمبر کے باہمی تعاون سے لاہور چیمبر کے ممبران کے لئے کیو آر کوڈ پیمنٹ سسٹم کا اجراء لاہور چیمبر میں کریں گے جس سے ممبران کیش لیس طریقے سے لاہور چیمبر کی سروسز صرف کیو آر کوڈ سکین کر کے ادا کر سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک اس سسٹم کو تمام مارکیٹوں اور کاروباری اداروں میں رائج کرے گا تاکہ کیش لیس اکانومی کا مقصد پورا ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار چیف منیجر طارق ریاض نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل سے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبران سید سلمان علی اور رانا شعبان اختر بھی شریک تھے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک فہد علی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ ایکسپورٹ ری فنانس اسکیمز اور لانگ ٹرم فنانسنگ کی منظوریوں میں تاخیر سے آرڈرز کی بروقت تکمیل متاثر ہوتی ہے، بینک اکثر مشینری، خام مال اور دیگر ادائیگیوں کے لیے التوا کرتے ہیں جس سے پروڈکشن شیڈول متاثر ہوتا ہے۔

ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال، کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز، بینکنگ سیکٹر کی موجودہ پالیسیاں، اور مالیاتی سہولیات کے فقدان جیسے اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل نے اسٹیٹ بینک حکام کو بتایا کہ موجودہ دور میں کاروباری طبقے کو سخت مالیاتی دباؤ کا سامنا ہے، جیسا کہ بڑھتے ہوئے لیٹر آف کریڈٹ کے مسائل، ورکنگ کیپیٹل کی کمی، اور بینکوں کی سخت شرائط، جس سے صنعتی سرگرمیوں میں کمی آرہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے چیف منیجر طارق ریاض نے اس موقع پر کہا کہ کاروباری برادری کے تحفظات اور تجاویز اہمیت کی حامل ہیں اور انہیں پالیسی سازی کے عمل میں شامل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نجی شعبے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور موجودہ معاشی حالات میں کاروباری سرگرمیوں کو سہارا دینے کیلئے مختلف اسکیموں پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بینکنگ سسٹم میں جاری اصلاحات، ڈیجیٹل فنانسنگ، کارپوریٹ فنانس، اور برآمدکنندگان کے لیے خصوصی سہولتوں پر بھی روشنی ڈالی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.