BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
لائف اسٹائل

بالی وڈ لیجنڈ دھرمیندر چل بسے

  • شعلے فلم کے اداکار دھرمیندر کے پس ماندگان میں ان کی دو بیویاں، پرکاش کور اور اداکارہ ہیما مالنی، اور ان کے بچے سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول، اجیتا دیول، ایشا دیول اور آہانا دیول شامل ہیں
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی اداکار دھرمیندر دیول، جو دھرمیندر کے نام سے مشہور تھے، صحت کی خرابی کے باعث پیر کے روز چل بسے، ان کی عمر 89 برس تھی۔

شعلے فلم کے اداکار دھرمیندر کے پس ماندگان میں ان کی دو بیویاں، پرکاش کور اور اداکارہ ہیما مالنی، اور ان کے بچے سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول، اجیتا دیول، ایشا دیول اور آہانا دیول شامل ہیں۔

ان کے انتقال کی خبر کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دھرمیندر جی کا جانا بھارتی سنیما کے ایک عہد کے اختتام کی علامت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ دھرمیندر جی کو ان کی سادگی، انکساری اور گرمجوشی کی وجہ سے بھی یکساں طور پر سراہا جاتا ہے۔ اس غم کی گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے خاندان، دوستوں اور بے شمار مداحوں کے ساتھ ہیں۔

کرن جوہر نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ہم آپ کو بہت یاد کریں گے…. آج جنت کو برکت ملی ہے…. آپ کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ میرے لیے باعث فخر رہے گا….

“یہ ایک عہد کا خاتمہ ہے….. ایک عظیم سپر اسٹار… مین اسٹریم سنیما میں ایک ہیرو کی مکمل تصویر… بے حد خوبصورت اور نہایت پراسرار اسکرین موجودگی کے حامل … وہ بھارتی سنیما کا ایک حقیقی لیجنڈ تھے اور ہمیشہ رہیں گے… سنیما کی تاریخ کے صفحات میں گہرائی کے ساتھ درج اور نمایاں موجود۔”

اداکار بومن ایرانی نے بھی اس لیجنڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے لکھا کہ خوبصورت چہرہ، مگر اس کے باوجود وہ ایسی مہربانی بکھیرتے تھے جو کسی اور میں نہ تھی۔ جہاں ضروری ہوتا وہاں شدید، اور کسی اور دن معصوم اور ہنس مکھ۔ ان میں ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ تھا۔ کچھ کے لیے رومانوی، دوسروں کے لیے مردانہ وقار کی علامت، مگر سب کے لیے نہایت شفیق۔

اداکار فرحان اختر نے ان کی موت کو پوری فلم انڈسٹری کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ چھ دہائیوں پر محیط تفریح کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہم نے آپ کی گرمجوشی، مہربانی، سخاوت، دلکشی، شدت اور بذلہ سنجی کو اسکرین پر اور اس سے باہر بھی محسوس کیا۔

کچھ کچھ ہوتا ہے کی اسٹار کاجول نے بھی انسٹاگرام پر ”او جی آف دی گڈ مین“ قرار دیکر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دھرمیندر نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی، جن میں شعلے، سیتا اور گیتا اور چپکے چپکے شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.